
بھارت نےدہشت گردی کے نام پر پاکستان اور کشمیر پر حملہ کیا، بلاول بھٹو زرداری
جمعہ 13 جون 2025 00:50
(جاری ہے)
اس کے جواب میں ہم کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر اٹھا رہے ہیں اور ابھی تک ہمیں بہت اچھاردعمل ملا ہے۔
ہم یہاں یورپی یونین میں ہیں جہاں عالمی قوانین اور ان پر عملدرآمد کے حوالے سے اقدامات ہوتے ہیں، ہمیں یہاں سے بھی بہت اچھا رسپانس ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو امریکا اوراقوام متحدہ میں اچھا رسپانس ملا، اقوام متحدہ میں دہشت گردی کے حوالے سے کمیٹی کی ذمہ داری پاکستان کو دی گئی ہے، یہ وزیراعظم اور اُن کی ٹیم کی بڑی کامیابی ہے جبکہ بھارت کو منہ توڑ جواب ملا کیونکہ وہ پاکستان کو دہشت گرد ریاست کہہ رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ نے بھی گزشتہ روز اس بات کا اعادہ کیا کہ صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر کو حل کروانا چاہتے ہیں، امریکی فوج کے اعلیٰ عہدیدار نے اپنی پارلیمان سے خطاب میں پاکستان کو اپنا دیرینہ ساتھی قرار دیا ہے اور واضح کیا کہ پاکستان دہشت گرد ملک نہیں بلکہ انسداد دہشت گردی میں امریکا کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ابھی بھی امن اور مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں، کشمیر کا مسئلہ تقسیم کے ساتھ شروع ہوا تھا، برطانیہ نے یہ مسئلہ ہمارے لیے چھوڑا اور آج اس کی وجہ سے دونوں ممالک جنگ کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جنگ بندی اور ہمارا دورہ شروع ہونے کے بعد بھارت نے مسلسل کوشش کی کہ وہ صدر ٹرمپ کو اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹوائیں مگر امریکی صدر نے اُن کی بات نہیں سنی، ہم اُن کے شکر گزار ہیں کہ وہ آج بھی امن کے ساتھ ہی کھڑے ہیں۔ سفارتی مشن کے سربراہ نے کہا کہ کوشش ہے کہ پاکستان کا مقدمہ عالمی سطح پر لڑیں، کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر اجاگر کریں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے اسلامو فوبیا کے نام پر ایک بیانیہ اور جھوٹی کہانیاں گھڑی جارہی ہیں اور ہم ان سازشوں کو عالمی سطح پر بے نقاب کریں گے۔مزید قومی خبریں
-
تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولے جارہے ہیں، عوام دریائے سندھ کے قریب نہ جائیں، ایڈوائزری جاری
-
اسٹیبلشمنٹ کسی سیاسی عمل میں نہیں آنا چاہتی،طلال چوہدری
-
فیصل آباد‘ چینی اور برائلرمرغی کے گوشت کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ،ذخیرہ اندوز اور پولٹری مافیاء شہریوں کو لوٹنے کیلئے سر گرم
-
قبلہ رخ کا تعین کرنے کیلئے سور ج 16جولائی کو بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا
-
پنجاب میں پہلی بار بارش کو خودکار پیمانے سے ماپنے کا فیصلہ
-
جعلی مولا جٹ کا کردار اب عوام کیلئے مذاق بن چکا،جیسے ہی اصل امتحان آتا ہے، گنڈا پور میدان چھوڑ کر بھاگ جاتا ہے‘عظمی بخاری
-
مون سون سیزن کے دوران ملک بھر میں 49 بچوں سمیت 104 شہری جاں بحق، 413 گھر تباہ ہوگئے
-
بھارتی آبی جارحیت سے نمٹنے کیلئے تمام صوبوں کی مشاورت سے قومی پالیسی بنائیں گے، احسن اقبال
-
سعودی ایئرلائن کا 4 پاکستانی شہروں کیلئے پروازوں کا اعلان
-
بہاولپور میں مسافر کوچ کی کار کو ٹکر، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
-
صوبہ جل رہا ہے اور گنڈاپور لاؤ لشکر کے ساتھ پنجاب فتح کرنے نکلے ہوئے ہیں
-
مریدکے،سی سی ڈی پولیس پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے اپنا ہی ساتھی ہلاک ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.