
افواج پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر ثابت کیاکہ جذبہ ایمانی سے ہم ہر قوت کا مقابلہ کرسکتے ہیں، فیصل کریم کنڈی
اتوار 15 جون 2025 19:30
(جاری ہے)
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاک۔ بھارت جنگ میں پاکستان نے کشمیر پر مذاکرات کی شرط پر جنگ بندی کی ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انٹرنیشنل میڈیا پر بیٹھ کر پاکستان اور کشمیر کا مقدمہ لڑا اور آج بھی دنیا بھر میں یہی مقدمہ لڑنے کے لئے وہ بیرون ممالک دورہ پر ہیں اور اپنے نانا اور شہید والدہ کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ جلد ہی پاکستان کشمیر کا مقدمہ جیتے گا ،انہوں نے کہا کہ پہلے بھی پارٹی کے اعتماد سے ڈپٹی سپیکر اور وزیر مملکت رہا ، میری کوشش ہے کہ اس اعتماد سے انصاف کروں اور پارٹی کی خدمت کرسکوں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم وفاقی حکومت کے اتحادی ہیں ، مگر تنقید برائے اصلاح کے قائل ہیں بجٹ پر تحفظات پارلیمنٹ میں پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دو ہزار سات میں جب پیپلز پارٹی کو حکومت ملی پاکستان اور بالخصوص خیبرپختونخوا دہشت گردی کی لپیٹ میں تھا ،سوات میں پاکستانی پرچم کو لہرانا بحال کیا ، ہمارے بعد صوبہ میں تحریک انصاف کی حکومت رہی ہے جس نے صوبے کو ایک بار پھر دہشت گردوں کے حوالہ کردیا اور خود کرپشن کے ریکارڈ توڑ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کوہستان جیسے ضلع پر پچاس ارب کا سیکنڈل سامنے آیا ہے ،یہ مساجد کے سولر کی رقم کھا گئے چینی ، آٹا ، ہسپتال ہر شعبہ میں ڈاکے مارے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں آنے والے انتخابات میں حکومت سازی کا بہترین موقع ہے، ماضی میں بھی کشمیر میں پیپلز پارٹی نے بہترین عوامی خدمت کی آپ لوگ متحد ہوں پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں تاکہ آنے والے وقت میں یہاں پیپلز پارٹی کی حکومت ہو اور عوامی خوشحالی کا دور شروع ہو۔ قبل ازیں گورنر خیبرپختونخوا جب دھیر کوٹ پہنچے تو جیئے بھٹو کے نعروں سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اوران پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔
مزید قومی خبریں
-
ویپ اور الیکٹرک سگریٹ پر پابندی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کراچی‘ ہاکس بے کے سمندر میں نہانے والے 3 میں سے 2 دوست ڈوب کر جاں بحق
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جب انصاف کا ترازو جھک جائے، تو امن صرف ایک دھوکہ رہ جاتا ہے، مشعال ملک
-
جعلی حکومت بانی کو قید تنہائی میں رکھ کر توڑ نہیں سکتی‘ بیرسٹر سیف
-
دودھ کی ویلیو ایڈیشن کے ذریعے معاشی ثمرات لائیو سٹاک فارمرز تک پہنچانا ضروری ہے،ماہرین لائیو سٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ
-
لاہور،انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنمائوں فواد چوہدری،اعظم سواتی اور مسرت چیمہ کی عبوری ضمانت میں 25 جولائی تک توسیع کردی
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
-
حافظ آباد،14 سالہ ذہنی و جسمانی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 6 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.