
چیئرمین پی پی نے پاکستان کا موقف عالمی سطح پربہترین اندازمیں اجاگرکیا اوراسرائیلی وبھارتی لابی کو شکست دی ، مراد علی شاہ
پیر 23 جون 2025 18:49

(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے سے 10 مئی تک چیئرمین بلاول نے بطور حقیقی حکمران کام کیا۔ انہوں نے امر یکا اور یورپ میں پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کیا، اور اسرائیلی و بھارتی لابی کو شکست دی۔ مراد علی شاہ نے اس موقع پر مسلح افواج، صدر، وزیراعظم اور تمام صوبائی حکومتوں کو یکجہتی پر مبارکباد بھی دی۔
وزیراعلیٰ نے عالمی سطح پر جاری کشیدگی پر پاکستان کے مؤقف کو دوٹوک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران پر اسرائیل کے حملے اور امریکا کی مداخلت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ ہم ان کی شدید مذمت کرتے ہیں۔مراد علی شاہ نے اجلاس کے دوران اپوزیشن کے رویے کو غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ احتجاج آئینی حق ہے لیکن بدتمیزی کی اجازت نہیں۔ اسپیکر کی بات نہ ماننا پارلیمانی اصولوں کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کے 100 فیصد اراکین کو بولنے کا موقع ملا، جو جمہوریت کی بہترین مثال ہے۔وزیراعلیٰ نے بجٹ کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کا ترقیاتی بجٹ کل بجٹ کا 30 فیصد ہے،پنجاب کا ترقیاتی بجٹ 23فیصد ، خیبرپختونخوا کا 25.3فیصد ہے۔انہوں نے بتایا کہ وفاق نے شروع میں 1.9 ٹریلین روپے کا وعدہ کیا، مگر نظرثانی کے بعد یہ 1.796 ٹریلین کر دیا گیا۔ سندھ نے 237 ارب روپے کے واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ کر رکھا ہے۔مراد علی شاہ نے زرعی انکم ٹیکس پر حقائق بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آئندہ سال 8 ارب روپے زرعی ٹیکس اکٹھا کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے، جو فی ایکڑ 1052 روپے بنتا ہے۔ پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں یہ شرح ہم سے کم ہے۔ وزیراعلیٰ نے آئندہ مالی سال میں اٹھائے جانے والے اہم اقدامات کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ تنخواہوں میں 10 سے 12 فیصد اور پنشن میں 8 فیصد اضافہ کیا ہے، جامعات کی امداد بڑھادی ہے اس کے علاوہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمںٹ کی امداد بھی بڑھا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ میں نیا ایس آئی یو ٹی بنا رہے ہیں نئے ایمبولینسز خرید رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ آٹزم سینٹرز اور دیگر محکموں میں توسیع دے رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ سندھ نے آگاہ کیا کہ ہم نے پروفیشنل ٹیکس، انٹرٹینمنٹ ٹیکس ختم کردیا ہے،اس کے علاوہ ہم نے بڑی گاڑیوں پر ٹیکس میں بھی چھوٹ دے دی ہے۔مزید اہم خبریں
-
جنسی زیادتی کا بطور دہشت گردی اور جنگی ہتھیار کے استعمال میں اضافہ، رپورٹ
-
شام: حالیہ فرقہ وارانہ تصادم ممکنہ جنگی جرائم، یو این تحقیقاتی کمیشن
-
غزہ: امداد کی ترسیل پر اسرائیلی رکاوٹیں جاری، بھوک سے 235 افراد ہلاک
-
لاہور میں موٹرسائیکل سوار لڑکی پر نامعلوم شخص کا تشدد
-
ملک میں کبھی بھی سیاسی تبدیلی سے معاشی پالیسی میں تبدیلی نہیں آنی چاہیئے
-
ابو کے لاڈلے کو 2 انٹرویو دینے پر ایوارڈ دے دیا گیا
-
عمران خان قوم کا عظیم لیڈر ہے ،پی ٹی آئی کیلئے ان کی رہائی سب سے بڑھ کر ہے
-
گلگت بلتستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں میں مزید اضافہ
-
برج خلیفہ پر پاکستان کا پرچم آویزاں کر دیا گیا
-
قوم کی آزادی کو جاگیرداروں، وڈیروں، بیوروکریسی اور جرنیلوں نے سلب کررکھا ہے
-
معیشت کو آئی ایم ایف اور سود سے آزاد کرکے ہی خود انحصاری کی منزل حاصل کی جاسکتی ہے
-
معرکہ حق کی فتح سے پوری دنیا جان چکی کہ بنیان مرصوص کا مطلب کیا ہوتا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.