Live Updates

پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کا انجام خراب ہوگا،جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی سندھ

ملکی و بین الاقوامی صورتحال ایران کے ہاتھوں اسرائیل کی ذلت آمیز شکست کے بعد دنیا میں طاقت کے توازن میں تبدیلی رونما ہورہی ہے ،محمدیوسف

اتوار 29 جون 2025 16:55

ٹنڈوآدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری محمد یوسف نے کہا ہے کہ ملکی و بین الاقوامی صورتحال ایران کے ہاتھوں اسرائیل کی ذلت آمیز شکست کے بعد دنیا میں طاقت کے توازن میں تبدیلی رونما ہورہی ہے جبکہ پاک بھارت جنگ نے بھی خطے میں طاقت کا توازن بدل دیا ہے ملک دشمن قوتیں اور انکے اندورنی و بیرونی ایجنٹوں کو ضرب کاری لگی ہے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کا انجام خراب ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکز جماعت اسلامی شہدادپور میں ضلعی ارکان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع صوبائی نائب امیر محمد افضال آرائیں صوبائی ڈپٹی سیکریٹری مولانا عبد القدوس احمدانی ، ضلعی امیر محمد رفیق منصوری ، ضلعی جنرل سیکریٹری ارشد خاصخیلی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا قبل ازیں ضلعی امیر نے مشاورت سے 3تحصیلوں سانگھڑ کے لئے محمد ابراہیم لغاری ،شہدادپور کیلئے شفیق الرحمن اور ٹنڈوآدم کیلئے عبدالغفور انصاری کو نگراں مقرر کیا صوبائی سیکریٹری محمد یوسف اور دیگر مقررین نے کہا کہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں معمولی اضافہ کرنا اور وزرا ، اسپیکر اور ممبران اسمبلی کی تنخواہوں میں چھ سو فیصد اضافہ کرنا دوہرا معیار ہے ایک ملک میں غریبوں اور امیروں کیلئے دو الگ الگ قانون ہیں حالیہ بجٹ میں غریبوں کو زمین سے لگانے کی پوری کوشش کی گئی ہے جبکہ امرا کو خصوصی مراعات دی گئی ہیں موجودہ بجٹ سے ملک میں مہنگائی و بیروزگاری کا طوفان امڈ آئے گا ، انہوں نے کہا کہ جس طرح دھاندلی زدہ قومی و صوبائی اسمبلیوں اور بلدیاتی انتخابات ہوئے ہیں اس سے پوری قوم واقف ہے فارم 47 کے نمائندوں نے اب تک عوام کو کوئی ریلیف دینے کے بجائے اپنی مراعات میں اضافہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ معمولی سی برسات میں حیسکو اور بلدیاتی اداروں کی کارکردگی کا پول کھل گیا ہے غیر اعلانیہ 24 گھنٹوں کی بجلی کی بندش حیسکو کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے بجلی چور اور کنڈا مافیا بے لگام ہیں انہیں کس کی سرپرستی حاصل ہے حیسکو افسران بھاری رقومات کے بل بھیج کر عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں جبکہ محکمہ سوئی گیس کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ نے گھریلو زندگی کو متاثر کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ، تحصیل اسپتالوں ، بی ایچ یو میں عوام کو صحت کی کوئی خاص سہولت میسر نہیں ہے اسپتال ریفر سینٹر بنے ہوئے ہیں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی پوسٹیں خالی پڑی ہیں تعلیمی ادارے زبوں حالی کا شکار ہیں تعلیمی اداروں میں پینے کے صاف پانی کی سہولت میسر نہ نہیں ہے ، واش رومز نہیں ہیں فرنیچر کی کمی ہے اور کئی اسکولوں کی بلڈنگس بوسیدہ ہوکر کھنڈر بن چکی ہیں آخر صحت اور تعلیم کا پیسہ سندھ حکومت کہاں خرچ کررہی ہے کسی آب پشی کے نظام میں غریب اور چھوٹے ٹیل کے آبادگاروں کو بڑی پریشانی کا سامنا ہے پانی کی عدم فراہمی سے انکا نقصان ہورہا ہے ، ضلع سانگھڑ سمیت سندھ بھر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال ، قتل ، اغوا ، لوٹ مار ، اسٹریٹ کرائمز ڈکیتی کی مسلسل بڑھتی ہوئی وارداتیں عام ہیں کوئی عزت دار شہری محفوظ نہیں ہے پولیس چوروں اور ڈاکوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع سانگھڑ میں پولیس کی غفلت و لاپرواہی سے نوجوانوں نسل میں تیزی سے پھیلتے ہوئے منشیات ، شراب ، گٹکے اور آئس کے رحجان نے پوری نوجوان نسل کا مستقبل دا پر لگا دیا ہے انہوں نے کہا کہ بڑے ہی افسوس کی بات ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے حکومتی سطح پر کوئی پلاننگ نہیں ہے بڑے بڑے شہروں میں کھیلوں کے میدان نہیں ہیں جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں اسپتال ویران ہو جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کل پاکستان اجتماع عام اسلامی انقلاب کی نوید ثابت ہوگا اور ملک بھر کے محروم طبقات کی آواز بنے گا اور دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے حق کیلئے ایک توانا آواز ثابت ہوگا انہوں نے کہاکہ تمام ارکان و کارکنان اپنے تنظیمی کاموں میں دلچسپی لیں اور نوجوانوں کو جماعت اسلامی میں شامل کرکے تحریک کا ہراول دستہ بنائیں انہوں نے کہا کہ تحصیل ،مقام ، ٹان ، محلوں اور دیہی علاقوں میں کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلعی ذمہ داران ظہیر الدین جتوئی ، راجہ وسیم ، علیم اکرام اسٹیج پر موجود تھے ۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات