
حکومت نے معیشت کے متعدد اہداف حاصل کرلئے، اگلا ہدف عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے، انجینئر امیر مقام
اتوار 6 جولائی 2025 18:30
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت نے معیشت کے متعدد اہداف حاصل کر لیے ہیں، ہماری حکومت کی توجہ کا اگلا ہدف عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا گھر ہے اور ہم سب کو اپنے وطن کی ترقی اور خوشحالی کو ترجیح دینی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے پاکستان کی بات ہوگی، باقی کام بعد میں ہوتے رہیں گے۔ انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل، سول اور ملٹری کی قیادت اور افواج کے جذبے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے ہمیں بھارت جیسے بڑے ملک پر فتح دی، اس پر پوری قوم کو مبارک باد دیتا ہوں۔ اس معرکہ حق کے بعد ایک نیا پاکستان دنیا کے نقشے پر ابھرا اور پوری دنیا میں گرین پاسپورٹ کی عزت بڑھ گئی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ہمارا فخر ہیں جس طرح انہوں نے دشمن کو شکست دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دشمن کے ساتھ جنگ جیسی صورتحال میں بروقت فیصلے کئے۔ ہم نے یہ جنگ زمینی، فضائی محاذوں پر اور سفارتی محاذ پر جیتی۔ انہوں نے کہا کہ دشمن اب بھی موقع کی تاک میں ہے کہ پاکستان پر حملہ آور ہو لیکن وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قریبی کوارڈینیشن، افواج اور عوام کا جذبہ ایسے تمام حملے ناکام بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عسکری اور سول قیادت کے اصولوں پر مبنی بیانیے نے دنیا میں پاکستان کا بیانیہ کامیاب بنایا اور مودی کے بیانیے کو ناکام بنایا۔ وفاقی وزیر نے پی ٹی آئی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بیانیہ کہ پاکستان کی عسکری اور سول لیڈرشپ اور ملک کے لوگ ایک صفحے پر نہیں ہیں، ناکام ہو چکا ہے، اور پاکستان کی عزت سول اور فوجی قیادت کے ایک صفحے پر ہونے کی وجہ سے قائم رہے گی۔ انجینئرامیر مقام نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت نے کارکنوں کو ہمیشہ جھوٹ بولا اور ان کو سبز باغ دکھائے گئے۔ انہوں نے تحریک انصاف کے کارکنوں سے سوال کیا کہ آپ کو عمران خان کی رہائی کے لیے اسلام آباد لے جایا گیا لیکن مشکل وقت میں آپ کے لیڈر ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر کہاں بھاگ گئے؟ پی ٹی آئی کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا ایجنڈا ہمیشہ سے اینٹی پاکستان رہا ہے لیکن اب یہ قوم اس اینٹی پاکستان موومنٹ کو مسترد کرے گی۔ انجینئرامیر مقام نے عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک انصاف کی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا آپ کا ایجنڈا پاکستان کے خلاف ہے، عمران خان پر عدالتوں میں کیسز ہو رہے ہیں، آپ عدالتوں میں پیش ہو جائیں اور اپنا مقدمہ لڑیں، محاذ آرائی کے بجائے عدالت سے رجوع کریں، اگر بے گناہ ہوئے تو آزاد ہو جائیں گے۔ تحریک انصاف کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست پر حملوں کے بجائے ان کو ریاست کو مضبوط کرنا چاہیے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مضبوط کرنا چاہیے۔ خیبر پختونخوا میں آپ کی حکومت تین بار آئی لیکن آپ نے صوبے کے لیے کیا کیا؟ اس کی عوام کے لیے کیا کیا؟ ہمارے جوان بھی چاہتے ہیں کہ پنجاب کی طرح میرٹ پر بلاسود قرضے ملیں، لیپ ٹاپس ملیں، ترقی آئے، لیکن یہ لوگ فنڈز آپس میں بانٹنے میں لگے ہوئے ہیں۔ لیکن ایک دن آئے گا جب مسلم لیگ ن کی قیادت میں صوبہ خیبر پختونخوا بھی آگے بڑھے گا، پنجاب، سندھ اور بلوچستان کا مقابلہ کرے گا۔انجینئر امیر مقام نے شانگلہ اور بالخصوص پورن میں اپنے ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کیا اور عوام کو یقین دلایا کہ ان کے باقی مطالبات بھی جلد مان لیے جائیں گے۔ اجتماع سے متعدد مقامی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا اور وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا الوچ میں کئی ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے امیر مقام سے مطالبہ کیا کہ مزید ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں اور پہلے سے مکمل شدہ منصوبوں کو اپ گریڈ کیا جائے، بالخصوص الوچ کے عوام کے لیے کم وولٹیج کا مسئلہ فوری حل کیا جائے۔ قبل ازیں وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی آمد پر عوام کی بڑی تعداد نے مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیراعظم نواز شریف اور صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کے حق میں نعرے لگائے۔عوام نے وفاقی وزیر کو پھولوں کے ہار پہنائے اور اہم ترین سہولت فراہم کرنے پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا شکریہ ادا کیا۔
مزید قومی خبریں
-
مریدکے،سی سی ڈی پولیس پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے اپنا ہی ساتھی ہلاک ہو گیا
-
ایس آئی ایف سی کے 2برس، ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور برآمدات میں نمایاں اضافہ
-
190ملین پانڈ کیس، شہزاد اکبر کا کرپشن میں مرکزی کردار ثابت ہوگیا
-
ذوالفقار علی بھٹو جونیئرکا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان
-
پولیس نے حمیرا اصغر کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ سے ڈیٹا حاصل کرلیا
-
جلائو گھیرا ئومقدمات میں اعجاز چوہدری کی ضمانت درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی قیادت میں محکمہ تحفظِ نباتات میں اصلاحات اور سخت کارروائیوں کا آغاز
-
جنگی حیات کے تحفظ کے لئے قوانین کا سختی سے نفاذ کیا جائیگا، مصدق ملک
-
ساہیوال ، دوست نے قرض واپسی کے تقاضے پردوست کو زہردے کرہلاک کردیا، مقدمہ درج
-
لاہور میں نیلاگنبدکے علاقے میں زیرزمین پارکنگ پلازہ بنے گا
-
پی ٹی آئی صرف فساد کی چمپئن ، سرکاری فنڈز کو تحریک میں جھونکنے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں‘عظمی بخاری
-
کے پی حکومت کا قافلہ پنجاب اسمبلی سے نکالے گئے نمائندوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ہے، علی امین گنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.