
کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلوا کر رہیں گے ، وفاقی وزیر پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین رانا قاسم نون کا برہان مظفر وانی کے یوم شہادت پر سیمینار سے خطاب
منگل 8 جولائی 2025 18:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا 9/11 کے بعد آزادی کی تحریکوں کی جدو جہد کو دہشت گردی قرار دے دیا گیا ۔کشمیر کا مسئلہ تین نیوکلئیر پاورز پاکستان ،بھارت ،چین اور کشمیریوں کا معاملہ ہے اس میں سب سے بڑے فریق کشمیری ہیں ۔
جنوبی ایشیا میں مسئلہ کشمیر کے حل تک پائیدار امن نہیں ہوسکتا ،سیز فائر اس کا مستقل حل نہیں ہے ،مسئلہ کشمیر اس و قت ہائی لائٹ ہو گیا ہے، امریکی صدر نے متعدد بار مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دس مئی کے بعد ایک نئے پاکستان نے جنم لیا ہے ۔ہم فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاک فوج نے جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا ۔ انگلینڈ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کا حوصلہ دیکھنے کے لائق ہے۔1962 میں نہرو نے چین بارے غلط اندازہ لگایا اور اب پھر بھارت نے پاکستان بارے غلط اندازہ لگایا اور شکست کھائی ۔انہوں نے کہا کہ مسرت عالم بٹ ،آسیہ اندرابی ،یسین ملک،شبیر احمد شاہ کے ساتھ بھارت جیلوں میں جو غیر انسانی سلوک کر رہا ہے اسے فوری طور پر ختم کیا جائے اور ان کو فوری طور پر رہا کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سول و ملٹری لیڈر شپ نے دانشمندی کا مظاہرہ کیا، ہمارے میڈیا نے بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان کو کامیابی ملی ۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں ہاؤس آف لارڈز اور ہاؤس آف کامنز میں ہم نے کہا کہ برطانیہ نے مسئلہ کشمیر پیدا کیا اس لئے آپ اس مسئلے کو حل کرنے میں کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز حریت کانفرنس اور آزادکشمیر اسمبلی سے بیرون ملک دوروں میں نمائندگی کو یقینی بنایا جائے گا ۔ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو اسے جنگ تصور کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مسئلہ کشمیر کو یونہی اجاگر کرتے رہنا ہے ۔ آزادکشمیر کے سابق صدر و وزیراعظم سردار محمد یعقوب خان نے کہا بیس کیمپ کے لوگ اور تمام سیاسی پارٹیاں ذہنی اور فکری طور پر بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کی آزادی کیلیے ایک ہیں ۔مشکل وقت گیا اچھا وقت آ رہا ہے ،حریت کانفرنس کا تحریک آزادی میں اہم کردار ہے ۔بنیان مرصوص نے پاکستان کو امت مسلمہ کا لیڈر بنا دیا ،لوگ مشکلات کی بات کر رہے تھے ،آج پاکستان دنیا پر چھایا ہوا ہے ۔پاک فوج نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ صدر آصف علی زرداری ،وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور سیاسی قیادت کا کردار قابل ستائش ہے ۔چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کا مقدمہ بہترین انداز میں پیش کیا ۔بھارتی فوج جو ظلم ڈھا رہی ہے وہ اب کشمیریوں کو برداشت نہیں ہو گا ،اس لئے عالمی برادری کو توجہ دینی چاہیے ۔مسلم لیگ ن کے صدر شاہ غلام قادر نے کہا کہ برہان وانی شہید کو اس قوم کی خدمت کا اعزاز ملا ۔ان کی قربانی کو کشمیر میں پاکستان میں اور دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ کوشش کی کہ برہان وانی شہید کو دہشت گرد قرار دیا جائے مگر وہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کے دلوں سے برہان وانی شہید کی محبت کو نہیں نکال سکتا ۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں تصور تھا کہ پاکستان ایک کمزور ملک ہے اور بھارت کے مقابلے میں کمزور ہے مگر آپ نے دیکھا کہ پاکستان کی قوم اکٹھی ہوئی اور تینوں مسلح افواج اکٹھی ہوئی تو ہم نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا یہی وجہ ہے کہ امریکی صدر نے بھی کہا کہ مسئلہ کشمیر حل ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے بھرپور انداز میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا ،فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے بھی کشمیر پر دوٹوک موقف اپنایا اس طرح دنیا کو یہ پتہ چل گیا کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن ممکن نہیں ۔انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کے معاملے پر حریت کانفرنس کے ساتھ ہیں اور ہم سب ایک پیج پر ہیں ۔وزیر حکومت تقدیس گیلانی نے کہا کہ تحریک آزادی ایک جہد مسلسل ہے قوموں کی تاریخ میں 75 سال کوئی بڑا وقت نہیں ہوتا جموں میں بھی لوگوں نے قربانی دی، وادی کے لوگ مسلسل قربانیاں دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ برہان وانی ایسے وقت پیدا ہوے جب ایک تاثر مل رہا تھا کہ کشمیریوں نے بندوق رکھ دی ہے برہان وانی کی قربانی نے اس تاثر کو ختم کیا ۔انہوں نے کہا کہ برہان وانی شہید نے سوشل میڈیا کا استعمال کیا اور تحریک کو نئی چلا بخشی ۔انہوں نے کہا کہ دس مئی کو مایوس چہرے کھل گئے ،اس میں فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کا بڑا ہاتھ ہے ۔قوم ان کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔ اس سے کشمیریوں کو بھی بڑا حوصلہ ملا ۔کشمیر پیس اینڈ کلچر کی چیئرپرسن محترمہ مشعال ملک نے کہا کہ آج کا دن تمام کشمیریوں کیلیے اہم ہے جب برہان وانی شہید نے بھارتی جبر کے سامنے دلیرانہ انداز میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور امر ہو گئے ۔انہوں نے کہا کہ برہان وانی شہید نے بھارتیجابرانہ قبضے کے خلاف آواز بلند کی اور ایک عظیم کاز کیلیے شہید ہوے آج کا دن دکھ کا بھی ہے اور امید کا بھی برہان وانی مر کر بھی ژندہ ہے وہ ایک چمکتا ستارہ تھا جسے صدیوں یاد رکھا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ یسین ملک نے اپنی زندگی کا ایک ایک لمحہ تحریک آزادی کیلیے وقف کر رکھا ہے ،وہ عظیم کشمیری جنہوں نے اپنی زندگیاں تحریک آزادی کیلیے وقف کر دی ہیں ،وہ عظیم کشمیری جو جیلیں کاٹ رہے ہیں وہ ہمیشہ امر رہیں گے۔انہوں نے معرکہ حق میں پاکستان کی شاندار فتح کو خراج تحسین پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کاز پر فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کا دوٹوک موقف سب کیلیے مشعل راہ ہے جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔سابق کنونئیر حریت کانفرنس فاروق رحمانی نے کہا کہ برہان مظفر وانی عظیم بیٹا تھا جس نے تحریک آزادی کشمیر کو نئی جلا بخشی ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو کشمیریوں کو آزادی دینا پڑے گی اور کشمیری بھارت سے آزادی لیکر رہیں گے ۔سابق کنونئیر حریت کانفرنس محمود احمد ساغر نے کہا کہ ہندوستان کو کشمیریو ں سے بہترکوئی نہیں جان سکتا ،دس لاکھ بھارتی فوج کو ایک لاکھ شہادتیں دیکر کشمیریوں نے روک رکھا ہے ۔ برہان وانی ،اشفاق وانی ،مقبول بٹ مجید ڈار کشمیریوں کے ہیرو ہیں ۔۔ہندوستان کے مسلمان بھی اس سے تنگ ہے۔ ہم بھارت کو نہیں مانتے نہ ہم مانیں گے۔لبریشن سیل کے ڈائریکٹر راجہ خان افسر خان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔تقریب کی نظامت کے فرائض حریت رہنما عبدالحمید لون اور انچارج سوشل میڈیا لبریشن سیل سردار نجیب الغفور نے ادا کئے ۔تقریب کے اختتام پرشہید برہان مظفر وانی شہدائے کشمیر و پاک فوج اور پاکستان کی مضبوطی اور استحکام کیلیے خصوصی دعا کی گئی ۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.