
ملک بھر میں دانش سکولز کے قیام سے ہزاروں بچے مستفید ہوں گے،معاشی طور پر کمزور طبقے کے بچوں کی خدمت کا جو خواب دیکھاوہ شرمندہ تعبیر ہو رہا ہے،وزیراعظم محمد شہباز شریف
منگل 15 جولائی 2025 16:23

(جاری ہے)
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ دانش سکولز اور دانش یونیورسٹی کی تعمیر میں ڈیجیٹل اور جدید کلاس رومز پر زیادہ سرمایہ کاری کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ وہ بطور خادم پاکستان قوم کے بچوں کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم و تربیت اپنی اولین ذمہ داری سمجھتے ہیں ۔وزیراعظم نے دانش سکولز میں اساتذہ کو بہترین پیکیج فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ اور سٹاف کی بھرتیوں میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں دانش سکولز کی تعمیر کے حوالے سے کام تیز کرنے اوردانش سکولز یونیورسٹی میں عالمی معیار کے جدید علوم کی تعلیم پر توجہ مرکوزکرنے کی بھی ہدایت کی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پنجاب میں دانش سکولز کی صورت میں جو پودا لگایا تھا وہ تناور درخت بن چکا ہے،غریب و متوسط طبقے کے سینکڑوں طلبہ دانش سکولز سے فارغ التحصیل ہوکر دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کو لوہا منوا رہے ہیں،دانش سکولز سے معاشی طور پر کمزور طبقے کے بچوں کی خدمت کا جو خواب دیکھا اللہ تعالیٰ کے بے پایاں فضل سے وہ شرمندہ تعبیر ہو رہا ہے،پورے ملک میں دانش سکولز کے قیام سے ہزاروں بچے مستفید ہو ں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہر طبقے کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم و تربیت کے یکساں مواقع کی فراہمی کےلئے ہمیشہ کوشاں رہیں گے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ کُری اسلام آباد میں دانش سکول کی تعمیر پر کام تیزی سے جاری ہے جو رواں برس کے اختتام تک مکمل کر لیا جائے گا، گلگت بلتستان میں سلطان آباد، گانچھے اور استور میں دانش سکولز کی تعمیر پر بھی کام تیزی سے جاری ہے جو آئندہ برس مکمل ہو گا، آزاد کشمیر میں باغ اور بھمبر میں دانش سکولز پر کام شروع ہوچکا ہے جبکہ شاردہ نیلم میں دانش سکول کا پی سی ون منظور ہوچکا ہے جس کا تعمیری کام جلد شروع کر دیا جائے گا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ بلوچستان میں سبی، موسٰی خیل، ژوب، قلعہ سیف اللہ اور ڈیرہ بگٹی میں دانش سکولز کا پی سی ون منظور ہو چکا ہےجبکہ حب میں دانش سکول کی تعمیر کی فزیبلٹی پر کام جاری ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ چترال، کراچی اور ٹنڈو محمد خان میں دانش سکولز کی تعمیر کےلئے زمین کا انتخاب ہوچکا جبکہ ان کی فزیبلٹی اور دیگر اقدمات پر کام تیزی سے جاری ہے۔اجلاس کو ایبٹ آباد اور وزیرستان میں دانش سکولز کی تعمیر کی تجاویز اور راجن پور میں یونیورسٹی کے حوالے سے پیش رفت بارے بھی آگاہ کیا گیا۔دانش سکولز یونیورسٹی کے حوالے سے پیش رفت بارے اجلاس کو بتایا گیا کہ یونیورسٹی کی ٹیکنو فزیبلٹی پر کام تیزی سے جاری ہے جو رواں ماہ کے اختتام تک مکمل کر لیا جائے گا ، ماسٹرپلان، ڈیزائن اور تعمیر کےلئے 12 بین الاقوامی فرمز میں سے 7 درکار معیار پر پورا اتری ہیں اور پرکیورمنٹ کمیٹی اس کو حتمی شکل دے رہی ہے، عالمی معیار کے ڈگری پروگرامز، داخلوں کی تفصیلات اور الائیڈ سہولیات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ دانش سکولز یونیورسٹی میں عمارتوں کو سادہ جبکہ کلاس رومز میں جدید سافٹ ویئر، ڈیجیٹل ایکویپمنٹ، جدید لیبز اور عصر حاضر کی ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کو مرکزی اہمیت دی جائے۔\932مزید اہم خبریں
-
لاہور میں بارش کے دوران شہری موٹرسائیکل سمیت مین ہول میں جا گرا
-
امریکہ کا کسی بھی ملک کے سفارتی عملہ اور سفارتی مشن کے سربراہ کے خلاف اشتہارات اور انہیں دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرنا سفارتی و اخلاقی آداب کی سخت خلاف ورزی ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
حضرت داتا گنج بخشؒ کی عظیم تصنیف کشف المحجوب کی ہزار سالہ تقریبات کے سلسلے میں ’’کوآرڈنیشن کمیٹی‘‘کا اجلاس
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا اچانک دورہ
-
اس حکومت کو چاہے ساری سیٹیں دیدیں اور تاحیات کر دیں یہ پھر بھی کچھ نہیں کرسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، زرعی زمینوں کو برق رفتاری سے ہاؤسنگ سوسائٹیز میں تبدیل ہونے پر تشویش کا اظہار
-
پی آئی اے کی برطانوی فضائی حدود میں واپسی پاکستان کی فتح ہے، پروازوں کی بحالی کے ساتھ پاکستان فاتح ٹھہرا، وزیراعظم
-
بھٹو زرداری کا لاہورسمیت پنجاب میں بارش کے دوران جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
-
اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا امریکی ماڈل اپنانے کا فیصلہ، نوٹی فکیشن جاری
-
یمن: کیا بھارتی نرس سزائے موت سے بچ سکیں گی؟
-
امریکی قانون سازوں کی پاکستان کے سیاسی 'جبر' پر تنبیہ
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیئل داس کوہستانی کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.