
ماننا چاہیے وزیراعلیٰ پنجاب بہت محنت کررہی ہیں، بلاول بھٹو
پی پی کے نمائندوں کو امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے کیلئے پابند کیا ہے، ریلیف اور از سر نو تعمیر کے کاموں میں پنجاب حکومت کے ساتھ حصہ لیں گے،وزیراعظم بی آئی ایس پی پروگرام کے ذریعے متاثرہ علاقوں میں امداد پہنچائیں، کسانوں کو بیچ اور کھاد کی فراہمی میں مدد کی جائے، کسانوں اور سیلاب متاثرین سے گفتگو
جمعہ 5 ستمبر 2025 19:45
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ حالیہ سیلاب سے کوئی بھی مقامی یا صوبائی حکومت مقابلہ نہیں کر سکتی، وفاق کو مزید تعاون کرنا ہوگا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کی طرف سے قصور میں قائم ریلیف کیمپ کا دورہ کیا، سیلاب سے بڑی تباہی ہوئی ہے۔
بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ پنجا ب میں حالیہ سیلاب کے دوران مریم نواز شریف کی کاؤشوں کو ماننا پڑے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے مشکل وقت میں صفِ اول کا کردار ادا کیا، وہ بہت زیادہ محنت کر رہی ہیں۔سربراہ پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں ایک ایسی عادت بن گئی ہے کہ لوگ فورا تنقید کرنا شروع کر دیتے ہیں، پیپلز پارٹی کے نمائندوں کو کہا ہے کہ مشکل وقت میں پنجاب حکومت کا ساتھ دیں، ہم ریلیف اور بحالی کے مرحلوں میں صوبائی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ پنجاب میں کسانوں کا بے پناہ نقصان کے ساتھ ساتھ زرعی معیشت تباہ ہو گئی ہے، زراعت ہماری معیشیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے مقامی کسانوں کو یقین دلایا کہ بجلی اور قرضوں میں تعاون کے معاملے پر وزیراعظم شہباز سے بات کریں گے، انہوں نے کہا کہ امید رکھتا ہوں کہ وزیراعظم آپ کی بات پر غور کریں گے۔پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ وزیراعظم سے درخواست ہے کہ بی آئی ایس پی پروگرام کے ذریعے متاثرہ علاقوں میں امداد پہنچائیں، پنجاب میں سیلاب سے سب سے زیادہ کسانوں کا نقصان ہوا ہے، وزیراعظم اور صوبائی حکومت سے زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے کی درخواست کرتے ہیں، کسانوں کو بیچ اور کھاد کی فراہمی میں مدد کی جائے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاق سے اپیل ہے کہ سندھ کے ماڈل پر سیلاب زدگان کیلئے گھروں کی تعمیر کی جائے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے متاثرہ علاقوں میں امداد پہنچانا ضروری ہے، وفاق سے درخواست ہے کہ کسانوں کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے، ہم سب متحد ہو کر اس قدرتی آفت کا مقابلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پہلا مرحلہ لوگوں کو ریسکیو کرنے کا ہے، بحالی کے عمل کے دوران لوگوں کے گھروں اور کاروبار کا جو بھی نقصان ہوا ہے، اس کا تخمینہ لگایا جائے گا، امید ہے اس کا ازالہ بھی ہو گا۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہماری صوبائی حکومت نے سندھ میں 20 لاکھ گھروں کی تعمیر کا منصوبہ شروع کیا، یہ وفاق کی سپورٹ کے بغیر ممکن نہیں تھا، وفاقی حکومت میں ہوتے ہوئے ہم نے عالمی دنیا اور فنانسرز سے بات کر کے یہ منصوبہ شروع کیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخوا میں کلاؤڈ برسٹ اور گلگت بلتستان میں گلیشیئرز پگھلنے سے جو نقصانات ہوئے، وفاقی حکومت کو چاہیے کہ انہیں بھی سپورٹ کرے، امید رکھتا ہوں صوبائی اور وفاقی حکومتیں متحد ہو کر اس آفت سے نمٹیں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حالیہ سیلاب اٴْن دریاؤں سے آئے ہیں، جو بھارت کی طرف سے پاکستان میں بہتے ہیں، نریندر مودی نے کہا تھا کہ ہم سندھ طاس معاہدے کو نہیں مانیں گے، وہ سندھ طاس معاہدے کو نہیں مان رہے، انہوں نے پاکستان کے ساتھ دریاؤں کا ڈیٹا بروقت شیئر کیا ہوتا تو ہم اس کی قبل از وقت تیاری کرتے۔انہوں نے کہا کہ بھارت مکمل انفارمیشن پاکستان کے ساتھ شیئر نہیں کرتا، یہ انسانیت کو بھی بھول گئے ہیں، وہ آخری لمحات پر ہمیں بتاتے ہیں کہ اتنا پانی آر ہا ہے، ہم اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بھارت کو مجبور کریں گے یا تو سندھ طاس کو مانے یا پھر دریا واپس کرے، عالمی قوانین کے تحت بھارت پر فرض ہے کہ وہ اس معاہدے کا احترام کرے، بھارت پانی کے ساتھ دہشتگردی کر رہا ہے، یہ ظلم ہم برداشت نہیں کریں گے۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، ندیم افضل چن، تنویر اشرف کائرہ بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ ہیں، راجہ پرویز اشرف، سید حسن مرتضیٰ سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ تھے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سعودی عرب، اسکول جاتے ہوئے گاڑی کو خوفناک حادثہ؛ 4 خواتین اساتذہ ڈرائیور سمیت جاں بحق
-
قائمہ کمیٹی : گلگت بلستان کے وزیر کا جنگلات کی کٹائی میں ملوث ہونے کا انکشاف
-
مظفرگڑھ،سیلاب متاثرین امدادی سامان کیلئے لڑ پڑے، سارا امدادی سامان لے گئے
-
مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا نے صوبائی اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی کی قرارداد جمع کرادی
-
خیبرپختونخوا میں چائے کی پیداوار کو تجارتی بنیادوں پر فروغ کیلئے اہم اجلاس
-
خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات
-
ہمارے احتجاج کے باعث قاضی فائز کو ایکسٹینشن نہ ملی، 4 اکتوبر کے احتجاج سے عمران خان کا دیا ٹارگٹ حاصل کیا، علی امین
-
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پارکوں میں تفریحی سرگرمیوں پر جماعت اسلامی کا دوہرا معیار بے نقاب کردیا
-
صحت کے شعبے میں ہماری کامیابیوں کو موجودہ حکومت نے الٹ دیا ،یاسمین راشد کاوائٹ پیپر
-
سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف آپریشن مزید تیز کیا جائے گا، بلال یاسین
-
رانامشہوداحمدخان سے ڈائریکٹرجنرل آئی سی وائی ایف کی ملاقات، نوجوانوں کی ترقی اور انہیں بااختیاربنانے کیلئے غیرمعمولی مواقع فراہم کرنے کے عزم پر زور
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا جمہوریت کے عالمی دن پر خصوصی پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.