اسرائیلی حملے غزہ میں انسانیت مظالم جارحیت کوکھلی دہشت گردی وغنڈہ گردی ہے، مولانا عبدالقادر لونی

جمعہ 12 ستمبر 2025 21:02

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2025ء) جمعیت علمااسلام نظریاتی پاکستان کے اپیل پرجمعہ کے روزقطرمیں حماس مجاہدین کے مذاکراتی ٹیم پراسرائیل اورغزہ میں مسلم کش انسانیت سوزمظالم ومحاصرہ کیخلاف یوم احتجاج کے مناسبت سے جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی امیر مولاناعبدالقادر لونی مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین مرکزی سرپرست مولاناشمس الھدی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مولانامحمودالحسن قاسمی قاری مہراللہ مرکزی سکرٹری اطلاعات سیدعبدالستارشاہ چشتی مولاناسائیں عزیزاحمدشاہ امروٹی سکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ صوبہ سندھ امیرمولاناسائیں عزیزاحمدشاہ امروٹی مولاناپیروحیداللہ ہالیچوی مولاناعبدالوباب ڈھیرمولاناقمرالدین کلاچی خیبرپختونخوا کیصوبائی امیرقاضی گل الرحمن نکیال نجیم خان ایڈوکیٹ مولانامحمدقاسم مخلص صوبہ پنجاب کیامیرمولانا قاری ثنااللہ مولاناقاری اکمل مولااللہ وسایامولاناشیخ نیازمحمدقاری عبیداللہ حقانی مولاناخدائینظرمفتی محمدناصرمینگل حافظ عبدالاحدکبدانی حافظ عبدالواحدھاشمی حاجی حبیب اللہ صافی مولوی عبدالظاہراغامولانارحمت اللہ حقانی مولانامحمدابراہیم قاری سردارمحمدمولانااغاابراہیم شاہ مولاناعبدالسلام جتک مفتی فدامحمدمولاناعلاوالدین حاجی محمدنورمولوی عبدالسلام مولانامحمدانورخانوزی حافظ حلیم شاہ شیرجان کاکڑمولاناعبدالحمیدحافظ عبدالحلیم شاہکارمولانانعمت اللہ حریفال ولی خان غوریزء میرمبارک خان مولاناشاہ محمدمولوی احمدخان حاجی فیض اللہ خواجہ زئی امین اللہ کاکوزء حافظ عطااللہ ملک عنایت اللہ حاجی محمدانورکاکڑعبدالقادرگلستانی اوردیگر نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کیمزاکراتی ٹیم پروغزہ پربربرئیت کیخلاف یوم احتجاج کے مناسبت سے جمعہ اجتماعات وتقاریب سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی حملے غزہ میں انسانیت مظالم جارحیت کوکھلی دہشت گردی وغنڈہ گردی قراردیتے ہوئے شدید الفاظ سے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عرب ممالک اب صرف لفاظی مذمتوں کی نھیں اسرائیل کومنہ توڑجواب دیناہوگااورعرب ممالک کے ٹرمپ کے دورے کی دوران جہازگفٹ اربوں کے نوازشات اسلامی اصولوں کی پامالی خواتین کے ڈانسوں کے غیراسلامی اقدامات وحرکات سے امریکی صدرکے نوازشات کاتحفہ ہی اسرائیلی حملہ قطرکو قراردیتے ہوئے کہاکہ امریکہ، اور اسرائیل وکفری دنیا مسلمانوں ازلی دشمن ہے ان کی گٹھ جوڑ عالم اسلام کے لیے عظیم خطرے کا باعث بن رہی ہے عالم اسلام کے خلاف سازشی منصوبے اور دہشت گردی کے تمام ہتھکنڈیجو آزمائے جارہے ہیں یہ ٹرمپ واسرائیل کامبینہ گٹھ جوڑہے اسرائیل کے مسلسل جارحیت سے امن و سلامتی کے لیے خطرے کے گھنٹی بج رہی ہے عالم اسلام نے اب بھی اس بدمست ہاتھی کا احتساب نہیں لیا تو اس کے مذموم عزائم اور دہشت گردی سے مسلم خطہ کا امن برباد ہوگا انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ امریکہ اور اسرائیل کے نشانے پر رہی ہیں امریکہ واسرائیل کی گٹھ جوڑ نے مسلم خطے کے اندر دہشت گردی کا ایک طوفان برپا کیا اسرائیل اور امریکہ کی جارحیت سے دنیا کا امن برباد ہوا امریکہ کی منافقت سے پورا خطہ اور اسلامی ممالک امن کے حوالے سے بہت بڑے خطرے سے دوچار ہو رہے ہیں امریکہ کی پشت پناہی پر صیہونی ریاست نے فلسطین اور ایران کے بعد قطر درالحکومت میں درندگیت اور وحشیت سے عالم اسلام کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے لیکن عالم اسلام بیحس ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم دنیا کے حکمرانوں کی غلامانہ رویہ اور پالیسیوں سے سامراجی قوتوں نے عالم اسلام کے امن ومعیشت، دفاعی اور ترقی وخوش حالی کو تباہی سے دوچار کیا عالمی استعمار اور اقوام متحدہ کی دوغلاپن اور منافقت سے دنیا میں سوا ارب آزاد مسلمان سیاسی، معاشی استحصالی کا سامنا کررہے تھا عالمی سامراج کی نام نہاد اصول پرستی قراردادوں سے نہ آج تک بیت المقدس آزاد ہوا اور نہ کشمیر آزاد ہوا۔

(جاری ہے)

عالم اسلام متحد ہو کر اسرائیل کی ناجائز ریاست کی جڑ کو اکھاڑ کر صفحہ ہستی سے مٹا دیا جائے اسرائیل خطے پر ناسور ہے انہوں نے کہا کہ آج مظلوم فلسطینیوں امت کو پکار رہی ہے امت مسلمہ مظلوم فلسطینیوں کی دست بازو بنے انہوں نے کہا کہ شہدا فلسطین کی خون رائیگاں نہیں جائینگی امت مسلمہ کو ہمیشہ شہادتوں سے آزادی ملی ہے شہادتوں سے امت کی حوصلے پست نہیں ہوتے فلسطین کی آزادی کے لیے شہدا فلسطین نے جس جرات و بہادری سے قدم اٹھائے ہیں وہ دنیا کے لیے اپنی مثال آپ ہیں شہدا فلسطین کی جدوجہد و استقامت جلد اسرائیل کو نیست ونابود کر دینگی انہوں نے کہا کہ یہ جنگ فلسطین اور غزہ کی نہیں ہے بلکہ یہ جنگ در حقیقت ان تمام عرب ریاستوں کے بقا کی ہے غاصب اسرائیل نے گریٹر اسرائیل میں زمینوں اور حکومتوں کو ہڑپ کرنے کا ناپاک منصوبہ بنا رکھا ہے اگر عرب اور مسلم ممالک نے حماس مجاہدین کی مدد نہ کہ تو پھر ان تمام حکومتوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ گریٹر اسرائیل کے طے شدہ نقشے اور منصوبے کے تحت اسرائیل ان عرب حکومتوں سے بھی اپنے معین کردہ اور بیان کردہ علاقوں کو چھین لے گا۔