
غیر قانونی افغان باشندے دہشت گردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں،بھارت ریاستی سرپرستی میں پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری
جمعہ 19 ستمبر 2025 21:50
(جاری ہے)
ڈی جی آئی ایس پی آرنے واضح کیا کہ مستند شواہد موجود ہیں کہ غیر قانونی افغان باشندے دہشت گردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں،افغان مہاجرین کو پناہ کی بنیادی وجوہات غیر ملکی مداخلت اور خانہ جنگی تھی وہ وجوہات اب موجود نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں پرتشدد واقعات بھارتی حکومت کی بڑھتی انتہا پسند پالیسیوں کا نتیجہ ہیں۔بھارت اپنے اندرونی مسائل کو بیرونی جبکہ بیرونی مسائل کو اندرونی مسئلہ بنا کر پیش کرتا ہے،بھارت ریاستی سرپرستی میں پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے، بھارتی فوج کے حاضر سروس افسران کے پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کےمستند شواہد منظر عام پرآ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارتی دہشت گردی کے ثبوت اقوام عالم کے سامنے متعدد مرتبہ پیش کر چکا ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرناچاہیے، بھارتی ریاستی ادارے بشمول آرمی تشدد پسند سیاسی نظریات کے زیراثر ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ پاکستان کی ریاست تمام غیر ریاستی عناصر کو بلا تفریق مسترد کرتی ہے، پاکستان میں کسی بھی جیش یا مسلح جتھوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے،ریاست کے علاوہ کوئی گروہ یا شخص جہاد کا اعلان کرنے کا اختیار نہیں رکھتا، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن سٹیٹ کا کردارادا کیا، پاکستان نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں، امریکی انخلا ءکے بعد افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی ہتھیار دہشت گردی میں استعمال ہو رہے ہیں، امریکہ بھی اس اسلحےکے دہشت گردانہ کارروائیوں میں استعمال پرتشویش کا اظہار کر چکا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی اور معرکہ حق کے دوران امریکی صدر ٹرمپ کا قائدانہ کردار سٹریٹجک لیڈر کے طور پر سامنے آیا،پاکستان کے برادر ملک چین کے ساتھ بھی تعمیری اور سٹریٹجک تعلقات ہیں۔امریکہ نےکالعدم مجیدبریگیڈ کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دیا،بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے متعدد ہلاک دہشت گرد نام نہاد مسنگ پرسنزکی فہرست میں بھی شامل تھے۔مزید قومی خبریں
-
سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کی خفیہ شرائط نہیں، خواجہ آصف
-
پاکستان ،سعودی عرب دفاعی معاہدہ خالصتا دفاعی نوعیت کا ہے،کسی تیسرے ملک کیلئے خطرے کے طور پر استعمال نہیں ہو گا،دفتر خارجہ
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پرمظفر گڑھ کے بیت ملاں والی اور عظمت پور کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سامان کی تقسیم
-
حرمین شریفین کے محافظ کی حیثیت سے جو عالمی عزت اور وقار حاصل ہوا ،پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا ،تہمینہ دولتانہ
-
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سیلاب متاثرین کو امدادی رقوم پہنچائی جائیں‘سردار سلیم حیدر خان
-
وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی سےجماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کی ملاقات
-
لاڑکانہ : صدرآصف علی زرداری کا چین کا دورہ تاریخی کامیابی ہے، ناصرحسین شاہ
-
مشکلات کی گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہیں ، مریم اورنگزیب
-
لاہور : جناح اسپتال کے ڈاکٹر کو ریپ کیس میں 14 سال سزا
-
اب تک 14900 کے قریب افغان شہریوں کو عزت و احترام کے ساتھ اپنے ملک روانہ کیا جا چکا ہے،ڈی پی او اٹک
-
پاک سعودی معاہدے نے گریٹر اسرائیل منصوبہ دفن کر دیا ،سعودی عرب سے سفارتی نہیں، ایمان وعقیدے کا تعلق ہے ،طاہر محمود اشرفی
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا خواتین، بزرگوں،طلبہ اور سپیشل افراد کیلئے مفت سفر کے اعلان کا اعادہ،
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.