
برطانیہ کا فلسطین کو تسلیم کرنا خوش آئند، غزہ میں جنگ بندی بنیادی اہمیت کی حامل ہے‘حافظ نعیم الرحمن
پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ میں ایران سمیت دیگر اسلامی ممالک کو بھی شامل ہونا چاہیے زراعت اور کسان کی بحالی کے لیے پنجاب میں کسان کارواں نکالیں گے، امیرجماعت اسلامی کی پریس کانفرنس
پیر 22 ستمبر 2025 21:10
(جاری ہے)
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی جاوید قصوری اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات شکیل احمد ترابی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
امیر جماعت اسلامی نے واضح کیا کہ مغربی ممالک کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے اعلانات کے ساتھ حماس کو فلسطین سے علیحدہ کرنے کی سازش قبول نہیں کی جائے گی، تحریک مزاحمت حماس فلسطینیوں کی نمائندہ جمہوری تنطیم ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کی جانب سے بھی مسئلہ فلسطین کے دوریاستی حل کی باتیں نہ کی جائیں۔اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہ کرنا بانی پاکستان کی وضح کردہ قومی پالیسی ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے خطہ میں امن کے لیے اسلام آباد اور کابل کے درمیان مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاک افغان حکومتوں کے درمیان بات چیت کے آغاز کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ افغان پناہ گزینوں کی واپسی باعزت طریقے سے ہونی چاہیے۔ افغان سرزمین کسی صورت بھی پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے طالبان حکومت کی جانب سے بگرام ایئر بیس کی حوالگی کے امریکی مطالبہ پر واضح انکار کو بھی خوش آئند قراردیا۔ ملک میں سیلاب کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سیلاب زدہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے، متاثرین کی امداد کے لیے شفاف نظام کی تشکیل اور زراعت پر سبسڈی کے مطالبات کیے ہیں۔ انہوں نے یکم تا سات اکتوبر ہفتہ یکجہتی فلسطین منانے اور کسانوں کے حقوق کے لیے کسان کارواں نکالنے کے اعلانات کیے۔ کارواں کے آغاز سے قبل منصورہ میں ملک بھر کی کسان نمائندہ تنظیموں سے مشاورت کی جائے گی۔امیر جماعت نے کہا بلاول کا سیلاب متاثرین کو بے نظیر انکم سپورٹ کے ذریعے امداد فراہم کرنے کی بات بے سروپا ہے کیونکہ بے نظیر انکم پروگرام مکمل فراڈ ہے اسی طرح پنجاب حکومت کی جانب سے کسان کارڈ نامی سکیم بھی دھوکہ دہی اور محض نمائشی اقدام ہے۔ سیلاب متاثرہ کسانوں کو فی ایکڑ پچیس ہزار دیے جائیں، مشاورت سے گندم کی فی من قیمت ساڑھے چار ہزار مقرر کی جائے، عوام کو آٹا اور کسان کو بیج، کھاد اور زرعی ادویات پر سبسڈی دی جائے۔ جماعت اسلامی آئندہ ہفتہ کسان تنظیموں سے مشاورت کرے گی اور اس کے بعد کسان کارواں کا اعلان کیا جائے گی۔ پانچ اکتوبر کو کراچی میں اور اس سے قبل لاہور میں فلسطین ملین مارچ ہوں گے۔ جماعت اسلامی کا اکیس، بائیس اور تئیس نومبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے تاریخی اجتماع عام فرسودہ نظام میں تبدیلی کا آغاز ہوگا۔
مزید قومی خبریں
-
پنجاب میں 18 نئی چینی ایس آر ٹی میٹروز چلائی جائیں گی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے چینی توانائی کمپنیوں کے وفد کی ملاقات
-
فلسطینی طلباء کا سندھ کی جامعات میں تعلیم حاصل کرنا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے، گورنرسندھ
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے رکن صوبائی اسمبلی اسماعیل راہو سے حلف لیا
-
مجتبی شجاع الرحمن کی زیر صدارت کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانون سازی و نجکاری کا اجلاس، 8 نکاتی ایجنڈہ کی منظوری
-
مزدور کی کم سے کم اجرت کے قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے لیبر ڈیپارٹمنٹ اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرے، اے ڈی سی جی سیالکوٹ
-
حکومت 2030 سے پہلے پولیوسمیت تمام حفاظتی ویکسین میں خود کفالت چاہتی ہے ، سید مصطفی کمال
-
وزیراعلی سندھ کا کراچی کی ٹوٹی سڑکوں کی مرمت اور نکاسی آب کا نظام بہتر بنانے کا حکم
-
بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پیپلزلائرز فورم کے اجلاس کا انعقاد
-
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر قیادت ملک ترقی کی جانب گامزن،حرمین شریفین کی سکیورٹی پاکستان کیلئے ایک بڑااعزاز ہے، سردار ایازصادق
-
سپریم کورٹ میں سپرٹیکس کیس کی سماعت 29 ستمبر تک ملتوی
-
لاہور کے ایڈیشنل سیشن، ماں اور 3 بہن بھائیوں کو قتل کرنے والے ملزم کو سنائی گئی 100 سال سزا کا فیصلہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.