میری پہچان پاکستان کی پیپلز پارٹی، ن لیگ کی لفظی گولہ باری اور پی ٹی آئی کے اس صورتحال میں شوشے بازی کی مذمت

کراچی میں دوبارہ تاجروں کو بھتے کی پرچیاں ملنا بیڈ گورننس اور نورا کشتی سیاست دانوں کی غیر دانش مندانہ حرکات کا نتیجہ ہے،ترجمان ایم پی پی پی

منگل 7 اکتوبر 2025 16:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2025ء) میری پہچان پاکستان کے ترجمان نے پیپلز پارٹی، ن لیگ کی لفظی گولہ باری اور پی ٹی آئی کے اس صورتحال میں شوشے بازی کی مذمتکرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو جسوقت ترقی اور اہمیت نے ممتاز بنا دیاہے۔ سیاسی جماعتوں کا ریاست کی جگہ سیاست کرنا ملک میں انتشار اسٹاک ایکسچینج کے ریکارڈ اضافے کو روکنے اور ملک کو دوبارہ عدم استحکام کی طرف لیجانے کی سازش ہے۔

کراچی میں دوبارہ تاجروں کو بھتے کی پرچیاں ملنا بیڈ گورننس اور نورا کشتی سیاست دانوں کی غیر دانش مندانہ حرکات کا نتیجہ ہے۔ مریم نواز اور شرجیل میمن، عظمی بخاری کے بعد پیپلز پارٹی کی قیادت کا روایتی کردار افسوس ناک ہے۔ میئر کراچی کو سیاست کے بجائے عوام کی خدمت کرنی چاہئے۔

(جاری ہے)

قوم پرستی اورصوبہ پرستی کی باتیں ملک دشمنی کے مترادف ہیں۔

سندھ بھیگی بلی نہ بنے سب سے زیادہ قوم پرستی اور صوبہ پرستی و نسل پرستی میں سندھ کی سترہ سال سے سزا کراچی کے عوام بھگت رہے ہیں۔ میرا پنجاب کی راگ الاپنے والی مریم نواز کو میرا پاکستان کہنے کی ضرورت ہے۔ شہباز شریف بتائیں کراچی کے لئے ابتک کتنے فنڈز جاری کئے۔ میئر کراچی بتائیں کتنی سڑکیں بنائیں۔ اگر یہ ہی سب صوبوں نے کرنا ہے تو عوام کو سوچنا ہوگا کہ کیا 18ویں ترمیم کے بعد صوبے خود کو الگ ملک سمجھنے لگے ہیں۔

کراچی کو نظر انداز کرکے ملک دشمنی کی جا رہی ہے جو پورے ملک کو چلاتا ہے۔صوبوں کی ان حرکات کے بعد انتظامی یونٹ کی ضرورت نظر آرہی ہے۔ ملک کا نظام ایسی جمہوریت سئے نہیں چل سکتا۔ وزیر اعلی سندھ تاجروں کو تحفظ دیں۔ فیلڈ مارشل کراچی کا دورہ کریں جو سسک اور بلک رہا ہے۔ مریم نواز اور مراد علی شاہ کا مقابلہ بیان بازی پر نہیں کام پر ہونا چاہئے۔ ورنہ سسٹم کی بساط لپٹنے کے انتظامات سیاست داں خود کر رہے ہیں۔قومی یکجہتی کے لئے بھارتی جارحیت اور پراکسی وار کے خلاف سب ایک ہوجائیں۔ فیلڈ مارشل کی کاوشوں کو ایم پی پی اور پاکستانی عوام ضائع نہیں ہونے دے گی۔