معرکہ حق میں کامیابی فوج ،قوم کے غیر متزلزل اتحاد کی مرہونِ منت ہے‘ حافظ طاہر محمود اشرفی
پاکستان کو معاشی و دفاعی طور پر مضبوط بنانے کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا‘ چیئرمین پاکستان علماء کونسل
اتوار 3 مئی 2026 14:20
(جاری ہے)
طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاک فوج اور فضائیہ نے عزم و حوصلے کے ساتھ بنیان المرصوص بن کر دشمن کو دندان شکن جواب دیا اور ایسی تاریخ رقم کی جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ پاکستان کو عالمی سطح پر اب امن کا گہوارہ تسلیم کیا جا رہا ہے، جبکہ ماضی میں اسے دہشتگردی سے جوڑا جاتا رہا۔
پاکستان کو بنیان المرصوص آپریشن میں جو کامیابی ملی اسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، بھارت سمجھتا تھا کہ جارحیت سے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر لے آئے گا اور مقبوضہ کشمیر کو غزہ بنا دے گالیکن پاک فوج اور فضائیہ نے عزم کے ساتھ بنیان المرصوص بن کر اللہ کی مدد سے رافیل والوں کا حال فیل جیسا کردیا ،پاکستانی شاہینوں نے بنیان المرصوص پر ایسی تاریخ رقم کی جو قیامت تک یاد رکھی جائے گی۔حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ملک میں ہزاروں علما ء دہشتگردی کا نشانہ بنے ، مذہبی طبقے اور سکیورٹی اداروں کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی سازشیں کی گئیں تاہم قوم نے انہیں ناکام بنا دیا،دشمن نے ملک میں دہشت گردی اورفرقہ واریت کو ہوا دینے اور آپس میں لڑوانے کی ناکام کوشش کی، ایران امریکہ جنگ رکوا کر وزیر اعظم اور سپہ سالار نے لاکھوں جانوں کا تحفظ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسلام کے نام پر بے گناہوں کا قتل کرنے والے کسی صورت مجاہد نہیں ہو سکتے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج پر پوری قوم کو فخر ہے اور مساجد کے خطبا ء بھی وطن کے دفاع میں فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے سپہ سالار جنرل حافظ عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں ملک نے دفاعی اور سفارتی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔سیمینار سے خطاب میں انہوں نے مسلم امہ کے اتحاد پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور دیگر اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر پاکستان نے امت کو یکجہتی کا پیغام دیا۔ انہوں نے ایران اور دیگر ممالک پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات کا مقصد امت مسلمہ میں انتشار پیدا کرنا ہے۔طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان کو معاشی و دفاعی طور پر مضبوط بنانے کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔حافظ طاہر اشرفی نے اپنے دورہ لندن پر پی ٹی آئی ورکرز کی جانب سے ہراساں کئے جانے والے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ جہالت و لاعلمی کا کوئی علاج نہیں ،ہم پر امن لوگ ہیں لیکن جو رویہ اختیار کیا گیا وہ افسوسناک ہے، کیا مولوی کے بچے کی دنیاوی تعلیم ممنوع ہے ، میرا کوئی بچہ باہر نہیں پڑھتا اگر باہر پڑھے بھی تو اعتراض نہیں کرنا چاہیے،میرے بیٹے کی یونیورسٹی لندن یونیوسٹی سے منسلک رہی ،سکالر شپ پر پاکستان میں تعلیم حاصل کی ،لندن میں میری بیوی اور میری بیٹی بھی ساتھ تھی ،پی ٹی آئی ورکرز نے تضحیک آمیز رویہ اختیار کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی فوج کے کندھوں پر بیٹھ کر آجائے تو ٹھیک ہے یہ جنرل باجوہ کو باپ کہیں تو ٹھیک ہے ،میں نے آج تک کسی آرمی چیف کو باپ نہیں کہا اپنا سپہ سالار ہی کہا ہے، میرا بچہ لندن سے ڈگری لینے کے بعد جامعہ مدینہ یونیورسٹی میں جائے گا اور وقت آئے گا تو اپنے بچوں کو جہاد کے لئے تیار کروں گا ،سپہ سالار ڈیوٹی لگائیں تو میں حاضر ہوں۔سربراہ جامعہ منظور الاسلامیہ مولانا اسد اللہ فاروقنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناپاک بھارت نے مدارس اور مذہبی مراکز کو نشانہ بنا کر مساجد و محراب کی بے حرمتی کی ۔جہاں خون بہے گا وہاں طلبہ جانوں کے نذرانے دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ مساجد ملک کی حفاظت میں اپنا کردار ادا کریں گی، مسلح افواج نے جس طرح عالم اسلام کو وحدت کا پیغام دیا ہے، آج پوری دنیا کی نظریں پاکستان کی افواج کی جانب لگی ہوئی ہیں۔مزید قومی خبریں
-
معرکہ حق دنیا کیلئے پیغام تھا کہ پاکستان کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کی جائے ، رانا مشہود
-
’’معرکۂ حق‘‘ میں پاکستان کی تاریخی کامیابی قومی اتحاد، عسکری مہارت اور مؤثر سفارت کاری کا نتیجہ ہے،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
چوہدری شافع حسین کا دورہٴ چین، بڑے سرمایہ کار گروپوں سے پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے بات چیت
-
وزیراعلی مریم نواز کا ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر اظہار تشکر
-
خوبصورت اور دلکش مہاجر پرندے قدرت کا انمول اور بے مثال عطیہ ہیں‘مریم نواز
-
وزیراعلی مریم نواز کا ٹانک وڈی آئی خان میں فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائیوں پر اظہار تشکر
-
آپریشن بُنیانٌ مَّرصوص قومی دفاع، عسکری مہارت اور قومی یکجہتی کی شاندار مثال ہے، سپیکر قومی اسمبلی
-
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایم پی اے وڈھ میر جہانزیب مینگل کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی
-
ساؤتھ ایئر کے پہلے طیارے کی پاکستان آمد
-
آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی قومی اتحاد اور سفارتی فتح کی علامت ہے، شرمیلا فاروقی
-
نرسوں کا عالمی دن 12 مئی کو منایا جائیگا
-
لاہور میں داماد کا اسلحہ کے زور پر سسرالیوں پر تشدد، ملزم گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.