سلامتی کونسل نے وسطی افریقی جمہوریہ میں یورپی دستوں کی تعیناتی کی منظوری دیدی

جمعرات 30 جنوری 2014 08:06

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30جنوری۔2014ء)سلامتی کونسل نے وسطی افریقی جمہوریہ میں یورپی دستوں کی تعیناتی کے حوالے سے ایک قرارداد منظور کر لی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ 15 رکنی کونسل نے متفقہ طور پر اس قرارداد کے حق میں فیصلہ دیا۔

(جاری ہے)

یورپی یونین گزشتہ دس ماہ سے بدامنی کے شکار اس ملک کے شہریوں کی سلامتی کے لیے 600 فوجی روانہ کرے گی۔ یہ فوجی افریقی یونین اور فرانسیسی دستوں کو تعاون فراہم کریں گے۔ وسطی افریقی جمہوریہ میں گزشتہ دس ماہ سے مسلم اور مسیحی برداری کے مابین لڑائی جاری ہے۔ اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق اس لڑائی کی وجہ سے اب تک دس لاکھ سے زائد افراد گھر بار چھوڑ چکے ہیں۔