قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا وزارت خارجہ کی جانب سے بجٹ ضروریات نہ بھیجے جانے پر خط لکھنے کا فیصلہ،ضروریات کا جائزہ لینے کے لئے ذیلی کمیٹی تشکیل دیدی

جمعرات 30 جنوری 2014 08:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30جنوری۔2014ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور نے وزارت خارجہ کی جانب سے بجٹ ضروریات نہ بھیجے جانے پر خط لکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ضروریات کا جائزہ لینے کے لئے ذیلی کمیٹی تشکیل دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے ان کیمرہ اجلاس کے بعد صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین کمیٹی اویس لغاری نے بتایا کہ اٹھارہویں ترمیم کے اندر واضح ہے کہ تمام وزارتیں اکتیس جنوری تک بجٹری ضروریات متعلقہ کمیٹی کو بھجوانے کے پابند ہیں مگر وزارت خارجہ نے ہمیں تفصیلات نہیں بھیجی ہیں اس لیے کمیٹی نے وزارت خارجہ کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے کہ ہر حال میں اکتیس جنوری تک تجاویز کمیٹی کو بھجوادی جائیں تاکہ کمیٹی ان کا جائزہ لے سکے ۔

انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ کے بجٹ ضروریات کے جائزہ کے لئے ذیلی کمیٹی بنا دی ہے جس میں فہمید مرزا ، شیریں مزاری ، کشور نعیمہ ، ماروی میمن ، امیر حیدر ہوتی اور فاروق ستار شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :