پی ٹی سی ایل کا زیر سمندر کیبل سسٹم کی تعمیر کیلئے بین الاقوامی ٹیلی کام آپریٹرز کے سا تھ معا ہدہ، ز یر سمندر کیبل سسٹم پر کروڑوں ڈالر سرمایہ کاری کی جائے گی اور اس سے پاکستان کی مستقبل میں انفارمیشن کمیونیکیشنز ضروریات پوری ہوں گی،سید محمد عمران

جمعرات 30 جنوری 2014 08:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30جنوری۔2014ء)ملک میں آئی سی ٹی سروسز فراہم کرنے والے سب سے بڑے ادارے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے دنیا کے 16 بین الاقوامی ٹیلی کام آپریٹرز کیساتھ مل کر سب سے بڑے انٹر نیشنل سب میرین کیبل کنسورشیم سسٹم کی تعمیر کے معا ہد ہ پر د ستخط کیے۔ اس ز یر سمندر کیبل سسٹم پر کروڑوں ڈالر سرمایہ کاری کی جائے گی اور اس سے پاکستان کی مستقبل میں انفارمیشن کمیونیکیشنز ضروریات پوری ہوں گی۔

سمجھوتے پر دستخط کی تقریب میں پی ٹی سی ایل کی نمائندگی ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ انٹرنیشنل بزنس ریلیشنز سید محمد عمران اور عیساء خلفیہ السعا ودی ، پی ٹی سی ایل ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ انٹرنیشنل ا نویسٹ منٹ اینڈ کیپسٹی سیلز نے کی ۔

(جاری ہے)

نیا کیبل سسٹم جسے ایشیاء‘ افریقہ‘ یورپ ون (AAE-1) کا نام دیا گیا ہے‘ کے ذریعے بحیرہ عرب کے مشرقی اور مغربی ا طر اف بین الاقوامی ڈھانچے کی بہتری کیساتھ ساتھ پی ٹی سی ایل کی بین الاقوامی صلاحیت میں ٹیرابٹس بینڈوتھ شامل ہوں گے۔

پی ٹی سی ایل کے صدر اور سی ای او ولید ارشید نے کہا کہ ”یہ عالمی اقدام پاکستان میں کنزیو مر اور کارپوریٹ دونوں شعبوں کی براڈ بینڈ اور ڈیٹا سروسز کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کرنے کے لئے ہمارے ویژن کا عکاس ہے“۔ولید ارشید نے مزید کہا”پی ٹی سی ایل کا زیر سمندر یہ چوتھا کیبل سسٹم ہے جس سے ملک میں نتہائی کم وقت میں رابطے کے حوالے سے نما یا ں ترقی ہو گی ۔

کمپنی پہلے ہی تین بین الاقوامی کیبل کنسورشیم سسٹمز SMW3,SMW4 اور IMEWEمیں سرمایہ کاری کرچکی ہے۔جو پاکستان کو اطلاعات کے سپر ہائی وے پر رسا ئی کیلئے گیٹ وے کی حیثیت رکھتے ہیں“۔ 100Gbps ٹیکنالوجی سے لیس یہ کیبل سسٹم کم ترین وقت میں رابطے اور 40 ٹیرابٹس سے زائد صلاحیت ر کھتا ہے۔25 ہزار کلومیٹر پر محیط AAE-1 سب میرین کیبل سسٹم کے زر یعے ہانگ کانگ‘ سنگاپور‘ مشرق وسطیٰ‘ افریقہ اور یورپ کو ملایا گیا ہے اور اس کے ذریعے پاکستان اور دنیا بھر کے درمیان کم ترین وقت کا متبادل روٹ فراہم کیا گیا ہے۔

منصوبہ کی باقاعدہ شرو عات کے معا ئد ہ پر چائنہ یونی کام ،چوان وی،جبوتی ٹیلی کام،اتصالات،موبی لی،اومان ٹیل،اوٹی گلوب،اوریڈو،پی سی سی ڈبلیو گلوبل،پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل)، مصرٹیلی کام ،ٹی او ٹی ،وائیٹل سمیت دیگر بڑی کمپنیوں نے کنسورشیم اور مینٹیننس ایگریمنٹ پر 27 جنوری کو ہانگ کانگ میں دستخط کئے۔ اس کیبل سسٹم کے زریعے ایشیاء (ہانگ کانگ اور سنگاپور) میں دو پوائنٹس آف پریزنس (PoP) اور بعد ازاں یورپ (براستہ فرانس‘ اٹلی اور یونان) کے زریعے تین قسم کے رابطے فراہم کئے جائیں گے جس سے ان علاقوں اور صارفین کو سہولت فراہم ہوگی۔

AAE-1 کیبل کی تکمیل کیلئے 2016ء کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور تکمیل پر ہانگ کانگ‘ ویتنام‘ کمبوڈیا‘ ملائیشیاء‘ سنگاپور‘ تھائی لینڈ‘ بھارت‘ پاکستان‘ اومان‘ یو اے ای‘ قطر‘ یمن‘ جبوتی‘ سعودی عرب‘ مصر‘ یونان‘ اٹلی اور فرانس آپس میں مربوط ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :