قومی اسمبلی اجلاس‘ وزیراعظم نے فہمیدہ مرزا سے خیریت دریافت کی، عمران خان ،فاروق ستار ،شیرپاؤ، شیخ رشید سے مصافحہ

جمعرات 30 جنوری 2014 08:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30جنوری۔2014ء) وزیراعظم اجلاس ختم ہوتے ہی اپوزیشن رہنماؤں کے پاس جاکر پہلی نشستوں پر رہنماؤں سے مصافحہ کیا بدھ کو قومی اسمبلی کے اجالس کے ختم ہوتے ہی وزیراعظم میاں نواز شریف باہر جانے سے پہلے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی خیریت دریافت کی تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ‘ ڈاکٹر فاروق ستار ‘ قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور مولانا فضل الرحمن سے مصافحہ کیا۔