افغان صوبہ غزنی میں خودکش حملہ، سپیشل فورس کااہم کمانڈر 4محافظوں سمیت ہلاک ،طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

جمعرات 30 جنوری 2014 08:04

چمن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30جنوری۔2014ء) افغانستان کے صوبہ غزنی میں خودکش حملہ سپیشل فورس کااہم کمانڈر اپنے 4محافظوں سمیت ہلاک طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی افغانستان صوبہ غزنی کے گورنر موسیٰ خان اکبرزادہ کے مطابق کہ بدھ کے روز صوبہ غزنی ضلع قرہ باغ کے علاقے کروسائی کے بازار کے قریب ایک خود کش حملہ آور نے بارود سے بھر ی کرولا گاڑی سپیشل فورس کے گاڑی سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں سپیشل فورس کے4چار اہلکار ہلاک ہوگئے طالبان کے ترجمان زبیح اللہ مجاہد نے حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ خود کش حملہ حبیب اللہ نامی شخص نے کیا جن کا تعلق صوبہ غزنی کے ضلع ناوی سے ہے خودکش حملے میں سپیشل فورس کااہم فوجی کمانڈر لشکرخان عرف سورجو امریکی فوجیوں کے انتہائی قریبی واعتباری شخص تھے جو کئی اہم عہدوں پر بھی فائز تھے ۔