کراچی ، ناظم آباد میں یکے بعد دیگرے2بم دھماکوں اور نارتھ ناظم آباد میں خودکش حملہ، رینجرز اہلکار سمیت3افراد جاں بحق ،10 زخمی، علاقے میں خوف وہراس ،پولیس ،رینجرز کی اضافی نفری اور بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب،کو جائے وقوعہ سے انسانی اعضاء اور موٹر سائیکل کے پرزے اکھٹے کر لئے گئے،ینجرز ہیڈکواٹر کی اطراف کی سڑکیں عام ٹریفک کے لئے بند
جمعرات 30 جنوری 2014 08:07
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30جنوری۔2014ء) کراچی کے علاقے ناظم آباد میں یکے بعد دیگرے2بم دھماکوں کے بعد نارتھ ناظم آباد میں مبینہ خودکش حملہ ،3دھماکوں میں رینجرز اہلکار سمیت3افراد جاں بحق ،رینجرز اور پولیس اہلکاروں سمیت10افراد زخمی ہوگئے،تفتیشی اہلکاروں کو جائے وقوعہ سے انسانی اعضاء اور موٹر سائیکل کے پرزے بھی ملے ہیں ،واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس ،پولیس ،رینجرز کی اضافی نفری اور بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کرلیا گیا،رینجرز نے جائے وقوعہ سے 7افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی،رینجرز ہیڈکواٹر کی اطراف کی سڑکیں عام ٹریفک کے لئے بند کر دی گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں بدھ کی صبح 15منٹ کے وقفے سے نامعلوم افراد نے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے 2دھماکے کئے ۔(جاری ہے)
دونوں دھماکوں کے تقریبا 2گھنٹے بعد نارتھ ناظم آباد میں سچل رینجرز ہیڈ کواٹر کے باہر ایک زور دار دھماکہ ہوا۔پولیس کے مطابق تیسرے دھماکے میں 1رینجرز اہلکار اور ایک نجی کمپنی کا سیکورٹی گارڈ جاں بحق اور2زخمی ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق تیسرا دھماکہ سچل رینجرز ہیڈکواٹر کے گیٹ کے قریب ہوا ہے ۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے انسانی اعضاء ملے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ حملہ دہشت گردوں کی جانب سے خودکش کیا گیا ہو ۔پولیس کے مطابق تاہم یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا پولیس نے جائے وقوعہ سے موٹر سائیکل کے پرزے بھی اکھٹے کئے ہیں ۔اس لئے دونوں پہلووں پر تفتیش کی جارہی ہے کہ حملہ خودکش تھا یا تائم ڈیوائس سے کیا گیا ۔پولیس کے مطابق تیسرے دھماکے کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق اور2زخمی ہوئے ہیں ۔رینجرز ترجمان کے مطابق دھماکے میں رینجرز انسپکٹر جاوید جاں بحق ہوا ہے جب کہ واقعہ میں 2افراد زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق دھماکے کی زد میں نجی کمپنی کا سیکورٹی گارڈ بھی آیا جو جاں بحق ہوگیا ۔پولیس کے مطابق سیکورٹی گارڈ کی شناخت گل بہار کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں اور زخمیو ں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ بدھ کی صبح کراچی کے علاقے ناظم آباد میں10منٹ کے وقفے سے 2دھماکے ہوئے ۔پولیس کے مطابق ناظم آباد میں میٹرک بورڈ آفس کے قریب رینجرز کی چوکی پر موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد کریکر پھینگ کر فرار ہو گئے جس کے کچھ ہی دیر بعد دوسرا دھماکہ ہوا جس میں 4 اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں نجی فلاحی ادارے کا رضا کار بھی شامل ہے، زخمیوں کی شناخت منیر، عتیق اور ندیم، ضمیر اور محمد نذیر کے نام سے ہوئی ہے جنھیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا گیا ہے۔ لانس نائیک عتیق الرحمان دوران علاج عباسی شہید اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے فورا بعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کر کے 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق پہلا حملہ رینجرز موبائل پر گیا گیا جبکہ دوسرا حملہ پہلے حملے کے تقریبا 10 منٹ بعد کیا گیا، دوسرے حملہ آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا جس میں 2 سے 3 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 2سے زائد ہوسکتی ہے تاہم رینجرز اور پولیس کے تفتیشی افسران نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔دوسری جانب رینجرز ترجمان نے کہا ہے کہ تیسرا دھماکے میں رینجرز اہلکار نے خودکش حملہ آوار کو رینجرز ہیدکواٹر میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی کہ اس دوران دھماکہ ہوا۔ رینجرز ترجمان کے مطابق تینوں بم دھماکوں میں 2رینجرز اہلکاروں سمیت 3افراد جاں بحق ہوئے ۔جب کہ اسپتال انتظامیہ کے مطابق تینوں بم دھماکوں میں 3افراد جاں بحق اور 10زخمی ہوئے اور انسانی اعضاء بھی عباسی شہید اسپتال منتقل کئے گئے ہیں ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعرات 30 جنوری 2014 کی مزید خبریں
-
بنگلہ دیش سری لنکا پہلا ٹیسٹ میچ، تیسرے دن سری لنکا نے 730رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کرتے ہوئے 499رنز کی سبقت حاصل کرلی ، بنگلہ دیش نے دن کے اختتام تک ایک وکٹ کے نقصان پر 35رنز بنائے ، اننگز کا خسارہ ... مزید
-
پہلے ٹی 20میچ میں بھی آسٹریلیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 13رنز سے شکست دی دے،کیمرون وائٹ کو شاندا ر کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا،آسٹریلیا کو 3میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہوگئی ... مزید
-
ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے بگ تھری کے فارمولے کی حمایت کی تصدیق کردی
-
آئی سی سی کے 2 روزہ اجلاس میں بگ تھری کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ نہیں کیا جا سکا، ایلن آئزک،فیصلہ 8 فروری کو سنگاپور میں ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا، 2 روزہ اجلاس میں انٹر نیشنل کرکٹ کے بہت سے معاملات ... مزید
-
پنجاب یوتھ فیسٹول کاتیسرے مرحلہ اختتام پذیر،یوتھ فیسٹول کے تیسرے مرحلے کے اختتامی روز بزرگ مرد و خواتین کے درمیان کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے گئے
-
تھرکول منصوبے سے خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا،وزیراعظم نواز شریف ،پاکستان کو اپنے قدرتی وسائل کو بروئے کار لانے کی فوری ضرورت ہے ،حکومت تھر کوئلہ کے ذخائر کی ترقی کو اہم منصوبہ سمجھتی ہے جو ملک کی ... مزید
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزیراعظم نے عمران خان کی نشست پر جا کر ان سے مصافحہ بھی کیا، اگر آپ ہمیں اس طرح مشوریں دیتے رہے تو مجھے اپنے گھر بلالیں یا جہاں آپ کہیں میں آنے کو تیار ہوں،نواز شریف
-
ہر ی پور،NA19ری پولنگ ،مسلم لیگ ن نے کامیابی حاصل کر لی، عمر ایوب خان نے 2782ووٹ حاصل کیے، انکے مد مقابل پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار راجہ عامر زمان صرف 2296کے لگ بھگ ووٹ حاصل کر سکے
-
قومی اسمبلی اجلاس‘ وزیراعظم نے فہمیدہ مرزا سے خیریت دریافت کی، عمران خان ،فاروق ستار ،شیرپاؤ، شیخ رشید سے مصافحہ
-
بلوچستان ہائی کورٹ کا نوابزادہ شاہ زین بگٹی کو بگٹی مہاجرین کے ہمراہ مرحلہ وار ڈیرہ بگٹی منتقل کرنے کا حکم،صوبائی حکومت اور انتظامیہ ڈیرہ بگٹی بھجوانے کیلئے روزانہ ایک، ایک سو افراد کی اسکیننگ ... مزید
-
عمران خان کے خلاف رانا ثناء اللہ کے بیان کا وزیراعظم نے نوٹس لے لیا،وزیراعلیٰ شہباز شریف کو کارروائی کی ہدایت
-
”اس کے بغیر کسی کا مسئلہ حل نہیں ہوتا “،چیف جسٹس کی شریف الدین پیرزادہ کو کرسی کی پیشکش
-
جسٹس افتخار چوہدری کے فل کورٹ ریفرنس کی فوٹیج کی چوری، تحقیقات 47 روزمیں مکمل نہ ہوسکی، مزید تاخیر کا شکارہونے کا امکان
-
جہلم‘ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا تلہ رینج میں پاک فوج کی مشقوں کا جائزہ،آرمی چیف نے پاک فوج کے جوانوں کی کارکردگی اور مہارت کی تعریف کی
-
قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا وزارت خارجہ کی جانب سے بجٹ ضروریات نہ بھیجے جانے پر خط لکھنے کا فیصلہ،ضروریات کا جائزہ لینے کے لئے ذیلی کمیٹی تشکیل دیدی
-
کوئٹہ ،سانحہ مستونگ کی زخمی خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ،ہلاکتوں کی تعداد30ہوگئی
-
پاکستان ریلوے کاخسارہ ختم کرنے میں پانچ سے چھ سال کا عرصہ لگ سکتاہے،خواجہ سعد رفیق،مطلوبہ لوکوموٹومل جائیں توچھ ماہ میں ٹرینوں کی آمد و رفت کو بروقت کر سکتے ہیں،ریلوے کے مشاورتی خدمات کے ادارے پریکس ... مزید
-
اسلام آباد کے انتہائی حساس علاقے میں ایک عمارت بنائی جارہی ہے جس سے تمام سفارت خانوں ،عمارتوں اور ہر چیز کو مانیٹر کیا جا سکتا ہے،حکومتی رکن کا نوٹس لینے کا مطالبہ
-
سمیرا ملک کو سابق انتظامیہ کے دور میں ڈگری جاری کی گئی، رزلٹ کی تصدیق کی گئی اور پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے متعلقہ عدالتی فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،ترجمان پنجاب یونیورسٹی
-
پی ٹی سی ایل کا زیر سمندر کیبل سسٹم کی تعمیر کیلئے بین الاقوامی ٹیلی کام آپریٹرز کے سا تھ معا ہدہ، ز یر سمندر کیبل سسٹم پر کروڑوں ڈالر سرمایہ کاری کی جائے گی اور اس سے پاکستان کی مستقبل میں انفارمیشن ... مزید
-
افغان صوبہ غزنی میں خودکش حملہ، سپیشل فورس کااہم کمانڈر 4محافظوں سمیت ہلاک ،طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی
-
امریکا بدستور برفباری کی لپیٹ میں ، 3 ریاستوں میں ایمرجنسی ،5 ہلاک
-
لیبیا، وزیر داخلہ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے
-
بعض بم دھماکوں کے پیچھے امریکا کا ہاتھ ہے،حامد کرزئی کو شْبہ
-
ایرانی پارلیمنٹ کے ارکان برطانیہ کے دورے پر آئیں گے
-
جنوبی سوڈان نے 7 باغیوں کو کینیا کے حوالے کردیا
-
ایران کے لیے جاسوسی کی پاداش میں یہودی کو ساڑھے چار سال قید
-
غزہ، اریحا میں فلسطینیوں کی اجتماعی شادیاں،تقریب میں ایک اعشاریہ پانچ ملین ڈالر خرچ، ہر جوڑے کے لیے چار ڈالرز کا تحفہ بھی شامل
-
شام،یرموک کیمپ کے مکین بھوک کے سبب مردہ جانور کھانے پر مجبور، خوراک اور اشیائے ضرورت کی شدید قلت پیدا ہو گئی
-
سلامتی کونسل نے وسطی افریقی جمہوریہ میں یورپی دستوں کی تعیناتی کی منظوری دیدی
-
جوہری پروگرام کے حوالے سے ایران اور اسرائیل کی ایک دوسرے پر تنقید، ایران عبوری معاہدے کو جوہری ہتھیار بنانے کے لیے وقفے کے طور پر استعمال کر رہا ہے،بینجمن نیتن یاہو، اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف اپنے ... مزید
-
وزیراعظم کا ایک بار پھر طالبان سے مذاکرات کا اعلان،چار رکنی کمیٹی تشکیل دیدی، قوم پردہشت گردی کا عذاب ایک غیر آئینی حکومت اورایک آمر کے فیصلوں کا نتیجہ ہے،سیاسی قیادت اپنی آراء اور تجاویز دے ہم ... مزید
-
اصل مذاکرات حکومت اور طالبان نمائندوں کے درمیان ہونگے،ہم صرف رابطہ کار ہیں،ارکان حکومتی کمیٹی، کچھ لوگ جنگ بندی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرینگے لیکن ہمیں مذاکرات کو کامیاب بنانے کیلئے جنگ بندی کرنی ... مزید
-
کراچی ، ناظم آباد میں یکے بعد دیگرے2بم دھماکوں اور نارتھ ناظم آباد میں خودکش حملہ، رینجرز اہلکار سمیت3افراد جاں بحق ،10 زخمی، علاقے میں خوف وہراس ،پولیس ،رینجرز کی اضافی نفری اور بم ڈسپوزل اسکواڈ ... مزید
-
آئین کے تحت تمام اداروں کو اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہئے‘ اگر کوئی ادارہ غیر فعال ہوگا تو سپریم کورٹ مداخلت کرے گی‘چیف جسٹس،سابق آرمی چیف نے تسلیم کیا تھا کہ انہوں نے ایمرجنسی خود ... مزید
-
کھل کر حکومت کو مینڈیٹ دیا ہے اپوزیشن کبھی اس پر سیاست کرتی نظر نہیں آئے گی،خورشید شاہ،عمران خان کاطالبان سے مذاکرات کے اعلان کا خیرمقدم، حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی، ان گروپوں کو الگ کیاجائے ... مزید
-
35 لاپتہ افراد کیس، وفاقی اور کے پی کے حکومت سے پیشرفت رپورٹس طلب، ریاست کے کسی بھی شہری کے بنیادی حقوق کی پامالی نہیں ہونے دینگے، جسٹس جواد،مزید تحمل کا یارا نہیں،وفاقی اور صوبائی حکومت کے اختیارات ... مزید
-
مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے تیار ہیں ، بھارت ، نواز شریف بھارت سے تعلقات میں سنجیدہ ، وقت آگیا ہے کہ پرانی سوچ ترک کرکے نئے راستے پر آگے بڑھا جائے ، دونوں ممالک کی قیادت کو تعلقات کی بہتری کیلئے اہم ... مزید
-
کوئٹہ،افغانستان کے ممتاز عالم دین سبزل روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے جاں بحق
-
حکومت نے طالبان سے مذاکرات کے حوالہ سے جے یو آئی (ف) کو اعتماد میں نہ لیا،مولانا فضل الرحمان کاقومی اسمبلی میں انکشاف،تعاون کی یقین دہانی، ماضی میں پارلیمنٹ اور سیاسی حکومتیں فیصلے کرتی رہی ہیں لیکن ... مزید
-
پرویز مشرف کی سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست کی سماعت کے باعث سنگین غداری مقدمہ کی سماعت روکنے کی استدعا مسترد،سپریم کورٹ نے کوئی حکم امتناعی جاری نہیں کیا اس لئے سماعت نہیں روکی جا سکتی ،جسٹس فیصل ... مزید
-
طالبان سے مذاکرات پر پارلیمانی جماعتوں کو باخبر رکھنے کے لئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ ،وزیرداخلہ کی اسمبلی اجلاس میں عمران خان، شیخ رشید ،فضل الرحمان اور دیگر سے ملاقاتیں
-
لاہور،طالبان سے مذاکرات کیلئے حکومت کاسیزفائر،پنجاب میں جاری سرچ آپریشن روک دیاگیا
-
پاکستان آرپار تجارت بحال کرنے میں سنجیدہ نہیں‘ بھارت کا الزام،الزامات اور حیلے بہانوں سے معاملات حل نہیں ہوں گے‘ تجارت بحالی میں رکاوٹ بھارتی الزامات ہیں‘ پاکستان
-
7016 پاکستانی دنیا کی مختلف جیلوں میں قید ہیں ، سعودی عرب میں پا کستانی سفارتخانہ کی کاوشوں سے 8 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو روزگار پر دوبارہ مستقل کردیا گیا ہے، بیرون ممالک میں پاکستانی ایسے جرائم ... مزید
-
ایم کیوایم کی طرف سے مذاکرات کی مخالفت،مذاکراتی کمیٹی پر تحفظات ہیں ،وزیراعظم کے بیان پر دلی دکھ ہوا ،حیدر عباس،وزیراعظم بات چیت کا آپشن بہتر سمجھتے ہیں تو پھر ان کیلئے دعا کے علاوہ اور کیا کیا جاسکتا ... مزید
-
حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری کوقدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے ، ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے، اسحاق ڈار ،روس کے ساتھ تجارتی ... مزید
-
گلگت بلتستان سے 59 ہزار میگاواٹ بجلی اور صرف دریائے سندھ سے 45 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے، آزاد جموں و کشمیر میں جاری بجلی کے منصوبوں سے 8671 میگاواٹ بجلی حاصل کی جائے گی اگر موثر پالیسی کے مطابق ... مزید
-
نیب ایگزیکٹیو بورڈ نے ساڑھے چھ ارب روپے کے مضاربہ مشارقہ سکینڈل کے مرکزی کردار مفتی احسان کے خلاف عبوری ریفرنس کی منظوری دیدی، بزنس ٹرین کے ٹھیکہ میں کروڑوں روپے کینقصان ،شعبہ مواصلات و تعمیر ات ... مزید
-
طالبان سے مذاکرات کیلئے طالبان ہی کو بھیجا جارہا ہے‘ بلاول بھٹوزرداری،کمیٹی کے اراکین کا جان کر دھچکا لگا یہ تو سابق مڈنائٹ جیکال ہیں‘ چیئرمین پی پی پی کا ٹوئیٹر پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.