جسٹس افتخار چوہدری کے فل کورٹ ریفرنس کی فوٹیج کی چوری، تحقیقات 47 روزمیں مکمل نہ ہوسکی، مزید تاخیر کا شکارہونے کا امکان

جمعرات 30 جنوری 2014 08:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30جنوری۔2014ء) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے اعزاز میں منعقدہ فل کورٹ ریفرنس کی فوٹیج کی چوری کی تحقیقات کا معاملہ 47 روز گزرنے کے باوجود حل نہ ہوسکا‘ انکوائری مزید تاخیر کا شکار ہوسکتی ہے‘ ایڈیشنل رجسٹرار محمد علی معاملے کی انکوائری کررہے ہیں مگر تاحال وہ چیف جسٹس کے احکامات کے باوجود انکوائری کو مکمل نہیں کرسکے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل نے بھی تاحال اپنا جواب داخل نہیں کیا۔ ذرائع نے ”خبر رساں ادارے“ کو بتایا ہے کہ فل کورٹ ریفرنس کی فوٹیج چوری کے معاملے کی تحقیقات تاحال زیر التواء ہیں اور اس میں مزید کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی ہے۔ نجی ٹی وی سے منسلک صحافیوں نے انکوائری میں تاخیر پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور اس حوالے سے اپنے تحفظات انکوائری افسر تک بھی پہنچادئیے ہیں جنہوں نے معاملے کی تحقیقات جلد مکمل کرنے اور ذمہ داروں کو سامنے لانے کا یقین دلایا ہے۔

متعلقہ عنوان :