بنگلہ دیش سری لنکا پہلا ٹیسٹ میچ، تیسرے دن سری لنکا نے 730رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کرتے ہوئے 499رنز کی سبقت حاصل کرلی ، بنگلہ دیش نے دن کے اختتام تک ایک وکٹ کے نقصان پر 35رنز بنائے ، اننگز کا خسارہ مکمل کرنے کیلئے اسے مزید 463رنز درکار ،سری لنکا نے کی طرف سے جے وردھنے نے شاندار ڈبل سنچری سکور کرتے ہوئے 203رنز م ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی ، جے کے سلوا 139، ویتناگے 103 اور میتھیوز 86 کمارا سنگاکارا 75رنز بنا کرنمایاں رہے

جمعرات 30 جنوری 2014 07:57

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30جنوری۔2014ء) بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن سری لنکا نے بنگلہ دیش کے 232رنز کے جواب میں 730رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کرتے ہوئے 499رنز کی سبقت حاصل کرلی ، بنگلہ دیش نے دن کے اختتام تک ایک وکٹ کے نقصان پر 35رنز بنائے اور اننگز کا خسارہ مکمل کرنے کیلئے اسے مزید 463رنز درکار ہیں ۔

(جاری ہے)

سری لنکا نے کی طرف سے جے وردھنے نے شاندار ڈبل سنچری سکور کرتے ہوئے 203رنز م ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی ، جے کے سلوا 139، ویتناگے 103 اور میتھیوز 86 کمارا سنگاکارا 75رنز بنا کرنمایاں رہے جے وردھنے اور ویتانگے ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی ۔ بنگلہ دیش کی طرف سے سہاگ قاضی نے 2 جبکہ شکیب الحسن نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ 499رنز کا خسارہ کم کرنے کیلئے بنگلہ دیش نے اننگز کا آغاز کیا تو صرف 15رنز کے سکور پر اس کی پہلی وکٹ گر گئی جب تمیم اقبال 11رنز بنا کر ہیراتھ کی بال پر پیریرا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے تیسرے دن کھیل کے اختتام تک بنگلہ دیش نے ایک وکٹ کے نقصان پر 35رنز بنا لئے اور اس کو سری لنکا کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 463رنز کی ضرورت ہے جبکہ دو دن کا کھیل باقی ہے ۔