یورپی یونین کے خلاف غیرسفارتی زبان استعمال کرنے پر نولینڈکی معذرت

ہفتہ 8 فروری 2014 08:19

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8فروری۔2014ء)نائب امریکی وزیرخارجہ وکٹوریا نولینڈ نے یوکرائن کے معاملے پر ایک ٹیلی فون کال میں غیر سفارتی زبان استعمال کرنے پر معذرت طلب کی ہے۔ یوکرائن میں جاری سیاسی بحران اور وہاں کسی ممکنہ نئی حکومت کے قیام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نولینڈ نے کہا تھا کہ یورپی یونین جائے بھاڑ میں‘۔

(جاری ہے)

اس سے قبل مبینہ طور پر نولینڈ اور یوکرائن میں تعینات امریکی سفیر کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کو کسی نے خفیہ طور پر ریکارڈ کر کے یوٹیوب پر جاری کر دیا تھا۔

امریکی حکام نے مبینہ طور پر ان دو سفارت کاروں کے درمیان ہونے والی اس گفتگو کو مسترد کرنے کی بجائے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ امریکی سفارت کاروں کی ٹیلی فون کالز کی جاسوسی کر رہا ہے۔