ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل یوتھ پروگرام کی نگرانی کرے گی،مریم نواز

ہفتہ 8 فروری 2014 08:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8فروری۔2014ء)وزیر اعظم یوتھ بزنس لون پروگرام کی چیئرپرسن مریم نواز نے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کو پروگرام کے سلسلے کی ہر خریداری میں شامل رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز اسلام آباد میں پروگرام کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ مریم نواز نے کہا کہ یہ فیصلہ حکومت کی شفافیت کی پالیسی کی روشنی میں غیر جانبدار ادارے سے پروگرام کی موثر اور قابل قبول نگرانی کو یقینی بنانے کے لئے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام خریداریوں کے عمل میں تمام متعلقہ قواعد و ضوابط کی پیروی کو یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :