شمالی افغانستان میں شدید برفباری ،14افراد ہلاک ،مسلسل برف باری سے ضلع دارزیب میں 2 خواتین اور 5 بچوں سمیت 10افراد ہلاک ہوئے جبکہ تیپا ضلع میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث 4 افراد ہلاک ہوئے، 550 گاؤں کا زمینی راستہ منقطع ہوکر رہ گیا ہے صوبائی نائب گورنر، امریکہ میں برفانی طوفان کے باعث 6 لاکھ افراد بجلی سے محروم، 2600 پروازیں منسوخ کردی گئی

ہفتہ 8 فروری 2014 08:20

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8فروری۔2014ء) شمالی افغانستان میں شدید برف باری اور سردموسم کے باعث 14افراد ہلاک ہوگئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبائی نائب گورنر نے کہا ہے کہ جوزجان میں جمعرات کی رات سے ہونیوالی مسلسل برف باری کی وجہ سے ضلع دارزیب میں 2 خواتین اور 5 بچوں سمیت 10افراد ہلاک ہوئے جبکہ تیپا ضلع میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہاکہ شدید برف باری کے باعث 550 گاؤں کا زمینی راستہ منقطع ہوکر رہ گیا ہے۔ ادھر امریکا کی کئی ریاستیں تیسرے دن بھی برفانی طوفان کی زد میں ہیں۔ طوفان کے باعث 6 لاکھ افراد بجلی سے محروم، 2600 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ متاثرہ ریاستوں میں نمک کی قلت بھی ہوگئی ہے۔ امریکا کی کئی ریاستوں میں لوگ برفانی طوفان کے باعث3 دن سے شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔