وزیر اعظم کا کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ،اعلان عنقریب کیا جائے گا

ہفتہ 8 فروری 2014 08:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8فروری۔2014ء ) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس کا اعلان عنقریب کردیا جائے گا۔ ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وزیر اعظم نے بعض وزرا ء کی کار کردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کے محکمے تبدیل کرنے فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایا کہ کابینہ میں ردوبد ل کے دوران جمعیت علماء اسلام کے وزرا ء کو بھی محکمے د ئیے جائیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ گزشتہ دنوں وزیر اعظم نواز شریف کے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر دورہ مظفرآباد کے دوران جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن بھی ان کے ہمراہ تھے اور دوران سفر دونوں کے مابین ان معاملات پر بات بھی ہوئی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ میں رواں ہفتے ردوبدل کو قوی امکان ہے۔