صدارتی انتخابات کے لیے تیار نہیں، افغان انتخانی شکایاتی کمیشن

ہفتہ 8 فروری 2014 08:19

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8فروری۔2014ء)افغانستان کے الیکشن الیکٹورل کمپلینٹس کمیشن نے خدشات ظاہر کیے ہیں کہ وہ اپریل میں ہونے والے صدارتی انتخابات کی نگرانی کے لیے مکمل طور پر تیار نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

کمیشن کی جانب سے گزشتہ روز یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب اس صدارتی انتخابات میں شرکت کے لیے گیارہ حمتی امیدواروں نے اپنی دو ماہ کی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس کمیشن کے مطابق اس کے پاس ضروری سرمایہ موجود نہیں ہے، کیوں کہ حکومت نے ابھی تک صوبائی سطح پر اس ادارے کے عہدیداروں کا تقرر نہیں کیا ہے، جس کی وجہ سے بین الاقوامی ڈونر ادارے اس کمیشن کو سرمایہ فراہم نہیں کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :