سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری کے اعزازمیں دیئے گئے فل کورٹ ریفرنس کی فوٹیج چوری کے معاملے میں یک رکنی کمیشن نے آج 10بجے نجی ٹی وی رپورٹرکوطلب کرلیا،انکوائری کمیٹی کافیصلہ بھی آنے کاامکان

ہفتہ 8 فروری 2014 08:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8فروری۔2014ء)سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری کے اعزازمیں دیئے گئے فل کورٹ ریفرنس کی فوٹیج چوری کے معاملے میں یک رکنی کمیشن نے آج 10بجے نجی ٹی وی رپورٹرکوطلب کرلیا،انکوائری کمیٹی کافیصلہ بھی آنے کاامکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کوبتایاہے کہ ایڈیشنل رجسٹرارمحمدعلی نے پی آراوسپریم کورٹ اوردیگرلوگوں کے بیانات حاصل کرنے کے بعدآج ہفتہ کودس بجے دن نجی ٹی وی چینل کے رپورٹرکوطلب کیاہے اوراس سے جواب مانگاہے ۔اس کے بعدتمام لوگوں کے جوابات مکمل ہوجائیں گے اورانکوائری کمیشن اپنافیصلہ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کے روبروپیش کریگا۔ذرائع کاکہناہے کہ انکوائری کمیشن اگلے ہفتے اپنی سفارشات چیف جسٹس کوپیش کریگا

متعلقہ عنوان :