امریکا کا ایران پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد افراد اور کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرنے کا اعلان

ہفتہ 8 فروری 2014 08:19

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8فروری۔2014ء)امریکا نے ایران پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد افراد اور کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایران کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات کے تناظر میں تہران حکومت کے خلاف عائد کچھ پابندیوں میں نرمی بھی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کی وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دہشت گردی میں معاونت دینے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کا تعلق ترکی، اسپین، جرمنی، جارجیا، افغانستان، ایران اور متحدہ عرب امارات سے ہے۔ امریکی بیان میں کہا گیا ہے کہ ہدف بنائے جانے والے ایران کے جوہری پروگرام اور عالمی سطح پر دہشت گردانہ کارروائیوں میں معاونت فراہم کرنے میں سرگرم کردار ادا کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :