ر ینٹل پاور کیس میں جو فرد جرم لگی اس میں مجھ پر کوئی مالی بدعنوانی ثابت نہیں ہوئی ،راجہ پرویز اشرف، اپنا فیصلہ اللہ پاک پر چھوڑ دیا ہے توقع ہے کہ مجھے انصاف ضرور ملے گا ،عدالتوں کا سامنا کر رہا ہوں انشاء اللہ سرخروہوں گا ،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 8 فروری 2014 08:17

پنڈدادنخا ن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8فروری۔2014ء)ر ینٹل پاور کیس میں جو فرد جرم لگی اس میں مجھ پر کوئی مالی بدعنوانی ثابت نہیں ہوئی ،اس میں صرف مشینری شفٹ کرنے کا الزام لگا یا گیا تھا ،اس میں22ارب کی کرپشن کی بات کی جاتی ہے لیکن میں نے اپنا فیصلہ اللہ پاک پر چھوڑ دیا ہے توقع ہے کہ مجھے انصاف ضرور ملے گا جس وقت الزامات لگے اس وقت میں وزیر تھا بعد میں اللہ پاک نے وزیر اعظم پاکستان بنا دیا ،قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو ،محترمہ شہید بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری نے بھی عدالتوں کا سامنا کیا قید و بندکی صعوبتیں برداشت کیں میں بھی عدالتوں کا سامنا کر رہا ہوں انشاء اللہ سرخروہوں گا سابق صدر پرویز مشرف کو بھی اب عدالتوں کا سامنا کرنا چائیے ہماری حکومت نے پانچ سال مکمل کئے موجودہ حکومت بھی پانچ سال پورے کرئے گی اگر یہی تسلسل برقرار رہا تو پھر کوئی ڈکیٹر نہیں آ سکے گا ،پراپیگنڈہ اور کر دار کشی ظلم ہے اگر شیخ رشید پراپیگنڈہ کر کے قد کاٹھ بڑھانا چاہتا ہے تو بڑی خوشی سے کرتے رہیں ،اپوزیشن کا کردار ادا کرنا آسان ہوتا ہے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کہتے تھے کہ ملک میں بجلی موجود ہے لیکن پیپلز پارٹی کی حکومت جان بوجھ کر بجلی نہیں دے رہی تا ہم بجلی تو آج بھی موجود ہے لیکن حکومت عوام کو بجلی کیوں نہیں دیتی ،ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے تحصیل پنڈ دادنخان میں مخدوم سید صفدر علی بخاری  کے مزار شریف پر حاضری کے موقع پر ڈھڈی تھل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ڈھڈی تھل میں بابا جی بخاری  کے مزار پر حاضری دیکر سکون قلب نصیب ہوا ہے اولیا ئے اکرام کا پیغام ہمیشہ محبت ،برداشت امن و سلامتی رہا ہے آج ہمیں بھی تقسیم ہونے کی بجائے جوڑنے کی بات کرنی چائیے باہمی محبت ہی دلوں کو جوڑتی ہے جنگ وجدل انسانیت کو ختم کرنے کی کوشش ہے ، اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق وز یر اعظم راجہ پرویز اشرف کی تحصیل پنڈ دادنخان میں مخدوم سید صفدر علی بخاری  کے دربار شریف واقع لِلہ ڈھڈی تھل آمد پر سید منشاء عباس بخاری ،سید فرحت عباس بخاری ،سید سبطین بخاری ،سید علی رضا بخاری ،سید امتیاز بخاری ،چئیرمین واپڈا یونین جاوید انجم ،چئیرمین الیکٹرانک میڈیا یونین تحصیل پنڈدادنخان ملک ظہیر احمد اعوان سمیت بابا بخاری کے مریدین و عقیدت مندوں نے پرتپاک استقبال کیا شہنائیوں کی گونج میں گلاب کے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اس موقع پر سید منشاء عباس بخاری نے راجہ پرویز اشرف ،راجہ جاوید اشرف ،ٹکا خان،،تاشفین ٹیپو ،راجہ رضا خان چکوال ،محمد اکبر اشفاق کمبوہ آف قصور اور گجر خان سے آئے ہوئے تمام معزز مہمانوں کو دربار شریف کا خاص تحفہ سندھی اجرک پیش کیں ،جبکہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے تحصیل پنڈ دادنخان کے صحافیوں ،ملک ظہیر احمد اعوان ٹوبہ ،چئیرمین پریس کلب پنڈ دادنخان حکیم سید اختر بخاری ،راجہ ملازم طاہر ،آصف حیات مرزا ،نور حسین چغتائی ،نور محمد چغتائی ،بابر ملک ،تیمور ملک ،بلال حیدراور ایس ایچ او چوہدری عبد الرحمن کو سندھی اجرک پہنائیں اور قبر مبارک پر چادر چڑھائی اور دعا مانگی ،راگا ببرادرز نے اپنے مخصوص انداز میں حمد باری تعالی اور اس کے بعد سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے لئے دعائیہ کلمات پڑھے جس پر پوری محفل کے لوگ خوب محظوظ ہوئے ۔