جمعیت علمائے اسلام (ف) کے وزراء حلف اٹھانے کے بعد پارٹی اور عوام میں مذاق بن گئے ،پارٹی پر وزارتیں حکومت کو شکریے کے ساتھ واپسی کا دباؤ ،قیادت نے مہلت مانگ لی ، وزرا کو حلف اٹھائے ہوئے تقریباایک ماہ گزرنے کو ہے لیکن انہیں تاحال محکمے نہیں مل سکے اور یہ بے محکمے وزیر ہیں، ذرائع

ہفتہ 8 فروری 2014 08:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8فروری۔2014ء )جمعیت علماء ( ف )کے وزراء حلف اٹھانے کے بعد پارٹی اور عوام میں مذاق بن کر رہے گئے ،پارٹی قیادت پر وزارتیں حکومت کو شکریے کے ساتھ واپس کرنے کا دباو جبکہ قیادت نے پارٹی سے کچھ وقت کی مہلت مانگ لی ہے ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتا یا جمعیت علماء اسلام ف کے وزرا کو حلف اٹھائے ہوئے تقریباایک ماہ گزرنے کو ہے لیکن انہیں تاحال محکمے نہیں مل سکے اور یہ بے محکمے وزیر ہیں ذارائع نے مذید بتایا کہ گزشتہ دنوں جے یو آئی کی مجلس عاملہ کا اجلاس ہو اجس میں مولانا فضل الرحمن پر پارٹی نے دباوء ڈالا کہ ایسی حکومت کا کیا فائد ہ جو ہمیں عوام میں مذاق بنا دیں جس پر مولانا فضل الرحمن نے پارٹی سے کچھ وقت کی مہلت مانگ لی ہے

متعلقہ عنوان :