سوچی اولمپکس کی افتتاحی تقریب، سخت ترین حفاظتی اقدامات کیے گئے

ہفتہ 8 فروری 2014 08:19

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8فروری۔2014ء)روسی شہر سوچی میں سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر سخت ترین حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ اس سے قبل امریکا نے روس جانے والی تمام پروازوں میں ہر طرح کے مائع جات لے جانے پر پابندی عائد کر دی۔

(جاری ہے)

امریکی صدر باراک اوباما اور متعدد مغربی ممالک کے سربراہان روس میں ہم جنس پرستوں کے خلاف نافذ کیے گئے حالیہ قانون پر تنقید کرتے ہوئے اس افتتاحی تقریب میں شریک نہیں ہو رہے ہیں۔

کھیلوں کے اقتتاح کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان سوچی میں موجود ہوں گے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جنس کی بنیاد پر انسانوں میں تفریق درست نہیں اور وہ صدر پوٹن کی جانب سے مہمان کھلاڑیوں کو اس قانون سے مبرا رکھنے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔