کراچی کے تاجروں اور ٹرانسپورٹروں کو دھمکانا محبت نہیں الطاف ہڑتال کی کال واپس لیں‘ بلاول بھٹو

ہفتہ 8 فروری 2014 08:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8فروری۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے الطاف حسین سے ہفتہ کو ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کردی ایم کیو ایم نے ہفتہ کے روز کراچی میں ہڑتال کا اعلان کیا تھا جس کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ الطاف انکل سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیں اور ایم کیو ایم ورکرز کو کہیں کہ تاجروں اور ٹرانسپوٹروں کو دھمکیاں نہ دیں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے جائز مطالبات پر ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں مگر کراچی کے تاجروں اور ٹرانسپورٹروں کو براہ راست دھمکانہ محبت نہیں۔

متعلقہ عنوان :