ڈی جی خان ، پولیس اور اشتہاریوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ، ایس ایچ او سمیت 4اہلکار شہید ، 6زخمی ، 2اشتہاری بھی ہلاک ہوگئے ، خفیہ اطلاع پر پولیس نے اشتہاریوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا جہاں فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا

ہفتہ 8 فروری 2014 08:17

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8فروری۔2014ء) ڈیرہ غازی خان میں پولیس اور اشتہاریوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او سمیت 4اہلکار شہید ،6زخمی ہوگئے ، مقابلے میں 2اشتہاری بھی ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے خفیہ ا طلاع پر ڈیرہ غازی خان کے علاقے بارو کھوسو میں اشتہاریوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا چھاپے کے دوران پولیس اور اشتہاریوں کے درمیان فائرنگ شروع ہوگئی ۔

فائرنگ کے دوران ایس ایچ او کورٹ مبارک محمد شفیق سمیت 4 پولیس اہلکار شہید ،6 زخمی ہوگئے ۔ فائرنگ میں 2اشتہاری بھی ہلاک ہوئے زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ڈی جی خان ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور دیگر اشتہاریوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :