مکران،مند میں فرنٹیئر کور بلوچستان کی چیک پوسٹ پر حملہ، فرنٹیئر کور بلوچستان کی بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں2شرپسند ہلاک جبکہ3شرپسند زخمی،حملے میں فرنٹیئر کور کا ایک اہلکار شہید اور5زخمی ہوگئے

ہفتہ 8 فروری 2014 08:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8فروری۔2014ء) بلوچستان کے ضلع مکران کے علاقے مند میں فرنٹیئر کور بلوچستان کی چیک پوسٹ پر حملہ، فرنٹیئر کور بلوچستان کی بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں2شرپسند ہلاک جبکہ3شرپسند زخمی ہوگئے جبکہ حملے میں فرنٹیئر کور کا ایک اہلکار شہید اور5زخمی ہوگئے ایف سی ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق جمعہ کی صبح8بجکر45منٹ پر مند سے45کلومیٹر دور جنوب میں واقع فرنٹیرء کور بلوچستان کی چیک پوسٹ پر شرپسندوں کی جانب سے راکٹوں اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا اور شدید فائرنگ کا تبادلہ2سے ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا اس دوران فرنٹیئرکور بلوچستان کے اہلکاروں کی بروقت جوابی کارروائی سے2حملہ آور ہلاک اور3زخمی ہوگئے حملے کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک ایف سی اہلکار شہید جبکہ پانچ زخمی ہوگئے دریں اثناء چیک پوسٹ پر حملے کی اطلاع پر فرنٹیئر کور بلوچستان کی مزید نفری کمانڈنٹ مکران اسکاؤٹس کی سربراہی میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے شرپسندوں کے تعاقب میں موقع پر پہنچی تاہم شرپسند ایف سی کی مزید نفری کے پہنچنے سے پہلے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ایف سی کے شیہد اہلکار اور5زخمیوں کو ہیلی کاپٹرکے ذریعے طبی امداد کیلئے مکران سکاؤٹس ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا فرنٹیئر کو ربلوچستان کے اسپیشل آپریشن ونگ کو پوسٹ پر حملے کی اطلاع موصول ہوتے ہی موقع پر پہنچنے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر شرپسندوں کیخلاف سرچ آپریشن شروع کردیا آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل محمداعجاز شاہد نے فرنٹیئر کور بلوچستان کی چیک پوسٹ پر حملے کو بزدلانہ فعل قرار دیتے ہوئے کہا کہ شرپسندوں کی اس قسم کی کارروائیوں سے جوانوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے اور شرپسندوں کے عزائم کوخاک میں ملانے کیلئے تمام وسائل بروئے کا رلائیں گے انہوں نے کہا کہ اگر ہم سب مل کر اتفاق اور یکجہتی سے جرم، تخریب کاری کا مقابلہ کریں اور ذمہ دار معاشرے کے طور پر تخریب کاری کو مسترد کریں تو یقیناً امن اور ہم آہنگی کا رشتہ استوار کیاجاسکتا ہے اور بلوچستان کو پرامن خطہ بنایاجاسکتاہے۔