وینزویلا ٹوئیٹس میں شیئر کی جانیوالی تصاویر بلاک کررہا ہے ،ٹوئیٹر

اتوار 16 فروری 2014 07:56

سان فرانسسکو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16فروری۔2014ء)ٹوئیٹر نے گزشتہ روز کہا ہے کہ وینزویلا بظاہر ٹوئیٹس میں شیئر کی جانیوالی تصاویر کو بلاک کررہا ہے ، ٹوئیٹر نے یہ بات ایسے موقع پر کہی ہے جبکہ لوگ بدترین متشددانہ بے چینی کے پیش نظر افراط زر اور قلت کے خلاف احتجاج کے لئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں ۔

(جاری ہے)

سان فرانسسکو میں قائم ایک سے کئی مسیجنگ سروس نے اس بارے میں ٹپ دی کہ بلاک کو کس طرح ختم کیا جاسکتا ہے ، اس نے ٹیکسٹ میسج میں سمارٹ فونز میں تصاویر ٹوئیٹ کی ہیں ۔