سعودی عرب،خواتین کومحرم کی غیرموجودگی میں مردڈاکٹرسے علاج منع

اتوار 16 فروری 2014 07:55

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16فروری۔2014ء) سعودی عرب میں خواتین کو اب ایک نئی پابندی کا سامنا ہے، محرم کی غیرموجودگی میں مرد ڈاکٹر سے علاج نہیں کراسکیں گی۔ سعودی خواتین کیلئے حکومت کا نیا ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ہے، محرم مرد کی غیر موجودگی میں ڈاکٹر سے علاج کرانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی علماء کونسل کی جانب سے جاری ہونے والے فتویٰ کے مطابق عورتیں محرم کے بغیر ڈاکٹروں سے ملنے میں بد احتیاطی کر رہی ہیں۔

اس بات کی اجازت نہیں۔ عورتیں مرد ڈاکٹروں کے پاس صرف اس وقت جائیں جب خاتون ڈاکٹر دستیاب نہ ہو،،لیکن اس کے لئے بھی ضروری ہے ہے کہ۔مریضہ کے ساتھ محرم مرد موجود ہو۔ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں متعدد خواتین محض اس بنا پر ہلاک ہوچکی ہیں، کہ اس وقت طبی امداد کیلئے خواتین ڈاکٹرز موجود نہیں تھیں۔

متعلقہ عنوان :