بلوچستان ، ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر تمپ کو اغواء کاروں نے چھوڑ دیا ، با زیا بی کے لئے جا نے والے اہلکا ر تا حا ل لا پتہ

اتوار 16 فروری 2014 07:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16فروری۔2014ء )بلوچستان کے ضلع کیچ سے دو روز قبل اغواء ہونے والے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر تمپ کو اغوا کاروں نے چھوڑ دیا سے جمعرات کو ڈپٹی کمشنر کیچ عبدالحمید ابڑو اور اسسٹنٹ کمشنر تمپ حسین جان کو دیگر اس وقت اغواء کرلیا گیا جب ایرانی حکام سے اجلاس کے بعد واپس آرہے تھے واقعہ کی ذمہ داری کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی ڈپٹی کمشنر ،اسسٹنٹ کمشنر کی بازیابی کیلئے اسسٹنٹ کمشنر دشت ،دو تحصیلداروں ،لیویز اہلکاروں اور قبائلی و سیاسی رہنما کو بھی اغواء کرلیا گذشتہ شب لیویز اہلکاروں و سیاسی و قبائلی رہنما کو اغواء کاروں نے چھوڑدیا جبکہ ڈپٹی کمشنر کیچ اور اسسٹنٹ کمشنر تمپ کو بھی رہا کردیا گیا جو کمشنر مکران کے آفیس پہنچ گئے جبکہ جمعہ کو اغواء ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر و تحصیلدار تاحال اغواء کاروں کی تحویل میں ہیں یاد رہے کہ آج چیف سیکرٹری،سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں سات رکنی اعلیٰ سطح کی خصوصی ٹیم کیچ روانہ ہوئی ہے جس کے حوالے سے بتایا گیا کہ مذاکرات کے ذریعے افسران کی رہائی کیلئے کوششیں کی جائے گی اب بھی سیاسی و قبائلی رہنماوٴں کی کوششوں سے افسران کی رہائی عمل میں آئی ہے

متعلقہ عنوان :