فیصل بینک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ ،سیمی فائنلز میں ایبٹ آباد فالکنز ، اسلام آباد لیپرڈز کو شکست ، فائنل میں لاہور لائنز اور فیصل آباد وولوز آج آمنے سامنے ہوں گے

اتوار 16 فروری 2014 07:48

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16فروری۔2014ء)راولپنڈی میں جاری فیصل بینک ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل آج لاہور لائنز اور فیصل آباد وولوز کے درمیان کھیلا جائے گا ، سیمی فائنل مقابلوں میں فیصل آباد ولوز نے ایبٹ آباد فالکنز اور لاہور لائنز نے اسلام آباد لیپرڈز کو شکست دے دی ، پہلے سیمی فائنل میں اسلام آباد لیپرڈز نے ٹاس جیت کر لاہور لائنز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ، لاہور لائنز کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 188رنز بنا سکی ، ناصر جمشید نے60جبکہ کپتان محمد حفیظ نے50رنز بنائے ، جواب میں اسلام آباد لیپرڈز کی ٹیم 19ویں اوور میں 109رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی ، محمد عرفان نے26، عمر گل نے26رنز بنائے ، لاہور لائنز کے اعزاز چیمہ ، محمد حفیظ ، عمران علی ، عدنان رسول نے2، 2وکٹیں حاصل کیں ، دوسرے سیمی فائنل میں فیصل آباد ولوز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرر 20اوورز میں186رنز بنائے ، فرخ شہزاد نے88جبکہ آصف علی 37 رنز بنا کر نمایاں رہے ، جواب میں ایبٹ آباد فالکنز کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں7وکٹوں کے نقصان پر 135رنز بنا سکی ، عدنان رئیس 30، حماد علی25رنز بنا کر نمایاں رہے ، فیصل آباد وولوز کی طرف سے سعید اجمل ، احسان عادل 2، 2وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے ۔