تھائی لینڈ میں مظاہرے جاری، حکومت پر دباوٴ ڈالے رکھنے کا اعلان

اتوار 16 فروری 2014 07:55

بنکاک (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16فروری۔2014ء)تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہرین کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ وزیراعظم یِنگ لک شناوترا کے مستعفی ہونے تک اپنے مظاہرے جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق بنکاک کی سڑکوں پر ان حکومت مخالف مظاہرین کی تعداد میں نمایاں کمی کے باوجود یہ مظاہرین متعدد علاقوں پر قبضے جمائے بیٹھے ہیں۔ تاہم پولیس کی جانب سے کچھ مقامات پر ان مظاہرین سے علاقے خالی کروانے کے لیے کارروائیاں بھی کی جا رہی ہیں۔ پولیس نے جمعے کے روز ان مظاہرین کے زیرقبضہ سرکاری دفاتر کے حامل ایک اہم ضلعے کا قبضہ دوبارہ حاصل کر لیا تھا۔ تاہم حکومت مخالف ایک رہنما نے کہا ہے کہ پولیس کی کارروائیوں کے باوجود مظاہرین اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :