لبنان،وزیرداخلہ کے نام پر بھی اتفاق ہو گیا

اتوار 16 فروری 2014 07:52

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16فروری۔2014ء)لبنان میں دس ماہ پر پھیلے سیاسی بحران کے بعد نئی حکومت کی تشکیل سے نئی امیدوں نے جنم لیا ہے۔ اس سلسلے میں لبنانی حکام کے درمیان باضابطہ بات چیت بھی شروع ہو گئی ہے۔اس وقت تمام فریق نئے نامزد وزیر اعظم کی نئی کابینہ کیلیے آمادہ اور متفق ہیں غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جب اخبار نویسوں کو نیوز کانفرنس میں بلالیا گیا کہ نئی کابینہ کا اعلان کیا جائے گا تو ایک نئی پیچیدگی سامنے آ گئی۔

(جاری ہے)

یہ تنازعہ وزارت داخلہ کے قلم دان کے حوالے سے سامنے آیا۔اس مسئلے کے حل کیلیے تمم سلام کو ایوان صدر مشورے اور مدد کیلیے جانے کا سوچنا پڑا۔ کیونکہ وزارت داخلہ کے قلمدان کا تنازعہ حزب اللہ اور آٹھ مارچ کو وجود میں آنے والے اتحاد کے بعد ابھرا۔ البتہ بعد ازاں فریقین نے زیادہ اعتدال پسند وزیر داخلہ پر بھی اتفاق کر لیا۔واضح رہے سعد الحریری نے 21 جنوری کو ہی اعلان کر دیا تھا کہ ان کا گروپ قومی اتحاد کی خاطر حزب اللہ کے ساتھ کابینہ میں شامل ہونے کو تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :