سوچی اولمپکس، میڈلز ٹیبل پر جرمنی مسلسل سرفہرست، جرمن کھلاڑیوں کے تمغوں کی مجموعی تعداد 12 ہوگئی

اتوار 16 فروری 2014 07:49

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16فروری۔2014ء)سوچی میں جاری سرمائی اولمپکس میں ہفتے کے روز تک جرمنی سونے کے سات تمغوں کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔

(جاری ہے)

جرمنی نے چاندی کے تین اور کانسی کے دو تمغے بھی حاصل کر رکھے ہیں اور جرمن کھلاڑیوں کے تمغوں کی مجموعی تعداد 12 بنتی ہے۔ دوسرے نمبر پر سوئٹزرلینڈ ہے، جس نے سونے کے پانچ، چاندی اور کانسی کا ایک ایک تمغہ جیت کر مجموعی طور پر سات تمغے حاصل کیے ہیں۔ میڈلز ٹیبل پر کینیڈا، ہالینڈ، ناروے اور امریکا چار چار طلائی تمغوں کے ساتھ بالترتیب تیسری، چوتھی، پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :