گورنر بلوچستان نے پودا لگا کر موسم بہار کی شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا

اتوار 16 فروری 2014 07:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16فروری۔2014ء)بلوچستان کے گورنر محمد خان اچکزئی نے گورنرہاؤس کوئٹہ میں ایک پودا لگاکر موسم بہار کی شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

سرکاری میڈیارپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روزانہوں نے اس موقع پر اپنے خطاب میں عوام سے کہا کہ وہ اس مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں۔گورنر کو اس موقع پر بتایاگیا کہ صوبے میں اس مہم کے دوران مختلف اقسام کے پندرہ لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :