لبنان، صدر مائیکل سلیمان کا حضر ت مریم کے مجسمے کوبوسہ کا واقعہ ٹیلی کاسٹ کرنے پر ٹی وی چینل کیخلاف کارروائی کا حکم

اتوار 16 فروری 2014 07:56

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16فروری۔2014ء)لبنان کے صدر مائیکل سلیمان نے حضر ت مریم  کے مجسمے کو بوسہ دینے والے ایک شخص کی تصویر ٹیلی کاسٹ کرنے کے بعد ایک ٹیلی ویژن سٹیشن کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا ا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس شخص نے یہ کہا ہے کہ ”وہ (حضر ت مریم )اب کنواری نہیں رہی ہے“۔

(جاری ہے)

مائیکل سلیمان کے دفتر نے کہا ہے کہ انہوں نے سرکاری پراسیکیوٹر سے کہا ہے کہ وہ اس بارے میں غور کریں کہ گزشتہ روز ٹیلی ویژن پر کیا ہوا ہے جس میں ایک شخص کو جس کا نام علی اطاوی ہے،حضر ت مریم  کے مجسمے کا بوسہ لیتے ہوئے دکھایا گیا اور اس کے حوالے سے یہ الفاظ کہتے ہوئے بتایاگیا ہے۔

سلیمان جو کہ خود بھی ایک میرونتی عیسائی ہیں کہا کہ عدالتی حکام کو اس معاملے پر مناسب کارروائی کرنی چاہئے،انہوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔کثیر العقیدہ لبنان کاشمار عرب دنیا میں انتہائی آزاد خیال ممالک میں ہوتا ہے،لیکن اس کا معاشرہ اور ادارے نسبتاً اب بھی قدامت پسند ہیں۔اس کی تقریباً 35فیصد آبادی عیسائی اور 65فیصد مسلمان ہیں جبکہ یہودیوں کی چھوٹی تعداد بھی موجود ہے ،اس کے علاوہ دوسرے مذاہب کے لوگوں کے ارکان بھی ہیں،جن میں بھائی اور بدھ شامل ہیں۔