آزاد ہونے والے افغان قیدیوں کا تعاقب نہیں کیا جائے گا، امریکی فوج

اتوار 16 فروری 2014 07:54

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16فروری۔2014ء)پینٹا گون نے کہا ہے کہ افغانستان میں تعینات امریکی فوجی رہا کیے جانے والے 65 افغان قیدیوں کو نشانہ نہیں بنائیں گے۔ تاہم امریکی فوج نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان میں سے کوئی تشدد کی طرف لوٹتا ہے تو اس کا ذمہ دار وہ خود ہو گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز پینٹا گون کے ایک ترجمان نے واضح کیا کہ رہائی پانے والے ان قیدیوں کو دانستہ طور پر ہدف نہیں بنایا جائے گا تاہم اگر انہوں نے ہتھیار اٹھائے تو وہ ایک جائز نشانہ ہوں گے۔ جمعرات کے دن افغان عدلیہ نے ان قیدیوں کو آزاد کرنے کا حکم دیا تھا، جس پر واشنگٹن حکومت نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ تاہم کرزئی نے امریکی تنقید کو مسترد کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :