معین خان کو دو ماہ کیلئے ہیڈ کوچ مقرر کرنا مذاق ہے‘ وسیم اکرم،انہیں کم از کم دو سال کیلئے کوچ مقرر کیا جانا چاہیے تھا‘ غیر ملکی کوچ ہمیشہ لمبے عرصے کیلئے کوچ بنتے ہیں‘ سابق فاسٹ باؤلر کا انٹرویو

اتوار 16 فروری 2014 07:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16فروری۔2014ء) پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے معین خان کو دو ماہ کے لئے پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کے پی سی بی کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تو مذاق ہے‘ معین خان کو کم از کم دو سال کیلئے کوچ مقرر کرنا چاہیے تھا غیر ملکی کوچ ہمیشہ لمبے عرصے کے لئے کوچ بنتے ہیں‘ غیر ملکی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معین خان کو وقار یونس پر ترجیح دیتے ہوئے کوچ بنایا گیا ہے لیکن انہیں صرف دو ماہ کیلئے مارچ میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ تک کی ٹیم کی کوچنگ کا ٹاسک دیا گیاہے جو کہ میرے لئے پریشانی کا باعث ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی کوچ ہمیشہ لمبے عرصے کیلئے بنتے ہیں جبکہ معین خان کو دو ماہ کے لئے کوچ بنایا گیا ہے جو اچھا نہیں ہے اور وہ دو ماہ میں ٹیم میں کیا تبدیلیاں لاسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ بورڈ کی غلط سوچ ہے اگلے پانچ ماہ تک کوئی کرکٹ نہیں ہے ان پانچ ماہ میں معین خان پلیئروں کو اپنی اصل پوزیشن پر لاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :