ڈیوس کپ ٹینس میں پاکستان نے ویتنام پر برتری حاصل کر لی

اتوار 16 فروری 2014 07:49

ہنوئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16فروری۔2014ء)ڈیوس کپ ٹینس مقابلوں میں پاکستان نے ویتنام پر برتری حاصل کر لی ہے ، ڈبلز میچ میں پاکستان کے اعصام الحق اورعقیل خان نے کامیابی حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

ویتنام میں ہونیوالی ٹائی کے پہلے دن مقابلہ ایک ایک سے برابرتھا،دوسرے روزڈبلز میچ میں اعصام الحق اورعقیل خان کی کامیابی نے پاکستان کوبرتری دلادی۔پاکستانی جوڑی نے ویتنام کے کواک کھان اورلن گیانگ کوچھ ایک ،چھ دو،چھ سات اورچھ دوسے ہرادیا۔اس طرح پاکستان کوٹائی میں دوایک کی سبقت حاصل ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :