انڈر19کرکٹ ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو40 رنز سے ہرادیا

اتوار 16 فروری 2014 07:48

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16فروری۔2014ء)انڈر19کرکٹ ورلڈکپ کے پہلے میچ میں بھارت نے پاکستان کو40رنز سے شکست دیدی۔ آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ میں بھار ت نے پاکستان کو جیتنے کیلئے263رنز کا ہدف دیا تھا،جواب میں پاکستان کی ٹیم222رنزبناکرآوٴٹ ہو گئی،پاکستان کے سمیع اسلم نے64،امام الحق نے39اورسعودشکیل نے32رنزبنائے ،جبکہ بھارت کی جانب سے دیپک ہودا نے5وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

آئی سی سی انڈر19ایونٹ میں بھارت کا پاکستان کے خلاف یہ سب سے زیادہ اسکور تھا۔

متعلقہ عنوان :