نوجوانوں نے قومی پرچم بنا کر پاکستان کا نام دنیا میں بلند کر دیا ہے، حمزہ شہبازشریف،پنجاب حکومت نے نوجوانوں کیلئے 2 ارب روپے کا انڈومنٹ فنڈ قائم کر دیا ہے، قومی پرچم بنانے کی تقریب سے خطاب

اتوار 16 فروری 2014 07:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔16فروری۔2014ء)سپورٹس بورڈ پنجاب کی سٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین میاں حمزہ شہباز شریف نے انسانی پرچم بنانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے نوجوانوں کے لیے 2 ارب روپے کا انڈومنٹ فنڈ قائم کر دیا ہے جس سے نوجوانوں کو اپنا مستقبل روشن کرنے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

دنیا کاسب سے بڑا انسانی پرچم بنانے والے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بارش کے با وجود آپ کا جذبہ حب الوطنی قابل دید تھا ، مجھے یقین تھا کہ آپ یہ ریکارڈ بنا لیں گے، آپ نے عالمی ریکارڈ بنا کرپورے پاکستان کا نام دنیا میں بلند کر دیا ہے۔

میرا وعدہ ہے نوجوان شیروں کے ساتھ مل کر قائد اعظم کا پاکستان بنا کر دم لینگے۔ ایسے بچے جن میں کچھ کرنے کی دھن ہے یا جو بچے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں، جو بچے تعلیم اور کوئی ہنر حاصل کرنا چاہتے ہیں پنجاب حکومت نے ایسے نوجوانوں کے لیے 2 ارب کا انڈومنٹ فنڈ قائم کیا ہے جو نوجوانوں کی فلاح و بہبود پر خرچ ہوگا۔ مجھے آپ سب بچوں پر فخر ہے جنہوں نے ملک کا نام روشن کر دیا۔

متعلقہ عنوان :