آسکر پسٹوریئس کے مقدمہ کی کارروائی شروع

منگل 4 مارچ 2014 08:14

پریٹوریا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4مارچ۔ 2014ء)اولمپےئن آسکر پسٹورےئس کے مقدمہ کی کارروائی پیر کے روز شروع ہوگئی ہے،جس میں سٹار سپرنٹر پر گزشتہ سال ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اپنی گرل فرنڈ کے قتل کا الزام عائد نہیں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

استغاثہ کی جانب سے الزام پڑھ کر سنایا گیا کہ پرسٹورےئس نے غیر قانونی اور ارادی طور پر گرل فرینڈ ریواسٹین کیمپ کو قتل کیا۔سپرنٹر نے جواب میں کہا کہ میں نے جرم نہیں کیا۔