مصر،مرسی کے صاحبزادے کو مصری پراسیکوٹرز نے رہا کر دیا

منگل 4 مارچ 2014 08:13

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4مارچ۔ 2014ء)مصری پراسیکیوٹرز نے معزول صدر محمد مرسی کے صاحبزادے کو مبینہ طور پر منشیات بھرے دو سگریٹ رکھنے کے مقدمے میں رہائی کا حکم دے دیا ہے۔ تاہم عبداللہ مرسی کے خلاف تحقیقات جاری رہیں گی۔رہائی کا حکم اس شرط پر کیا گیا ہے کہ جیب سے ملنے والے سگریٹوں کا ڈرگ ٹیسٹ کرایا جائیگا۔ ریاستی خبر رساں ادارے مینا کے مطابق کے 20 سالہ عبداللہ کے خون اور یورین کے ٹیسٹ بھی لیے گئے۔

(جاری ہے)

رہائی تقریبا 24 گھنٹے کی راست کے بعد عمل میں آئی ہے۔عبداللہ مرسی اپنے ایک دوست کے ساتھ ایک پارک کی گئی گاڑی میں بیٹھا تھا جب گشتی پولیس نے تلاشی کے بعد گرفتار کر لیا تھا۔ اس موقع پر پولیس نے عبداللہ کی جیب سے مبینہ طور پر دو حشیش بھرے سگریٹ پکڑے تھے۔ مرسی خاندان نے اس الزام کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔واضح رہے عبداللہ مرسی معزول صدر محمد مرسی کا سب سے چھوٹا بیٹا ہے۔ اس کے بڑے بھائی اسامہ نے اس گرفتاری کو بد نیتی پر مبنی قرار دے کر اس کی مذمت کی ہے.

متعلقہ عنوان :